ایک سوس پین میں 1کپ کریم اور 1ٹِن ایواپوریٹڈ ملک ڈال کر ابال آنے تک پکائیں ۔ ایک باﺅل میں 8عدد انڈے کی زردیاں ، 1 کپ پسی چینی اور 1چٹکی نمک اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ اب 1/2کپ کریم والا آمیزہ اس میں شامل کریں اور چمچہ یا وسک مسلسل چلاتے رہیں ۔ یہ عمل مزید 3بار دہرائیں ۔ اب زردیوں والا آمیزہ گرم کریم والے سوس پین میں ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں ۔ اس دوران مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔ آمیزہ اتنا گاڑھا ہوکہ چمچے کی پشت پر ایک کوٹ سا آ جائے ۔ خیال رہے کہ اس آمیزے میں ابال نہ آئے ۔ تیار آمیزہ ایک پیالے میں نکالیں اور 20منٹ تک ٹھنڈ ا ہونے دیں ۔ پھر اسے رات بھر کے لیے فریز کردیں ۔ اگلے دن فریزر سے نکال کر امیزہ آئیس کریم میکر میں ڈالیں اور آئس کریم میکر پردی گئی ہدایت کے مطابق فریز کردیں ۔ اب تیار آمیزہ آئس کریم میکر سے نکال کر ڈبے میں ڈالیں اور 2گھنٹے یار ات بھر کے لیے فریز کردیں