Halwa Recipe in Urdu

Find delicious Halwa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Halwa recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Halwa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Halwa
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2590 Views 0 Comments

حلوہ
اجزاء:
اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ بازار میں جو سوجی کا حلوہ ملتا ہے وہ بہت ہی نرم، خوشبودار اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ لیکن جب وہی حلوہ ہم گھر میں بناتے ہیں تو وہ تھوڑی ہی دیر میں ہی خشک ہوجاتا ہے اور اس میں وہ بات بھی نہیں آتی جو حلوہ پوری والے کے حلوے میں آتی ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں سوجی کا حلوہ بنانے کی وہ سیکرٹ ریسیپی، جو بازار والے استعمال کرتے ہیں۔ تو چلیئے شروع کرتے ہیں

اجزاء:

۔ سوجی 1 کپ

۔ گھی 1 کپ

۔ چینی 1 کپ

۔ پانی 3 کپ

۔ دودھ 1 کپ

۔ الائچی 2 سے 3 عدد

۔ سوجی، چینی اور گھی کی ایک ہی مقدار لینی ہے، چاہے کتنا بھی حلوہ بنائیں
ترکیب:
۔ ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر اسے گرم کریں پھر اس میں سوجی شامل کر کے درمیانی آنچ پر 5 سے 7 منٹ تک بھونیں

۔ جب سوجی میں سے خوشبو آنے لگے تو اس میں چینی اور دودھ (دودھ میں زردے کا رنگ مکس کرکے) شامل کریں

۔ 1 سے 2 منٹ چمچ چلانے کے بعد اس میں پانی اور الائچی ڈال کر چولہے کو تھوڑا تیز کر کے حلوے کو بھونیں

۔ حلوے کو اتنا پکائیں جتنا گاڑھا آپ چاہتے ہیں، اب اسے کچھ دیر ڈھکن لگا کر ہلکی آنچ پر چھوڑدیں تا کہ گھی اوپر آجائے

۔ مزیدار سوجی کا بازار جیسا حلوہ تیار ہے، چاہیں تو خشک میوہ جات سے سجائیں اور پیش کریں۔
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Halwa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Halwa is very famous in desi people. At KFoods you can find Halwa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Halwa

Halwa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments