بسکٹ کو چورا کر کے مارجرین یا مکھن کے ساتھ فرائنگ پین میں ڈالیں اور دو منٹ درمیانی آنچ رکھ کر اتارلیں۔ اچھی طرح ملا کر آٹھ انچ والے المونیم فوائل کے ڈبے میں دبا کر سیٹ کردیں۔ دودھ کو ابال اس میں چینی ڈال کر تین سے چار منٹ پکائیں اور اس میں دو کھانے کے چمچے کارن فلور ٹھنڈے دودھ میں حل کر کے ملالیں۔ تین سے چار منٹ پکا کر کسٹرڈ کو چولہے سے اتارلیں۔ جیلاٹن میں دو کھانے کے چمچ گرم پانی ملا کر اسے ابلتے ہوئے پانی میں رکھ کر یکجان کرلیں اور کسٹرد میں ملالیں۔ جب کسٹرڈ ٹھڈا ہونے ہر آجائے تو اسے سیٹ کئے ہوئے بسکٹ پر ڈالیں اور ساتھ ساتھ کٹے ہوئے پھلوں کی تہہ لگائیں۔ فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اور فریش کریم سے سجا کر سرو کریں۔