میڈیلین سانچے کو چکنا کرکے اس پر تھوڑا سا میدہ چھڑک دیں۔ ساس پین میں مکھن پگھلا کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ الیکڑک بیٹر کی مدد سے ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر چینی یکجان کرلیں۔ اس میں میدہ ، بیکنگ پاﺅڈر اور ونیلا ایسنس شامل کردیں اورچمچے سے ملائیں، پھر مکھن ملائیں۔ اس آمیزے کو سانچے میں ڈالیں اور اسے پہلے سے گم اوون میں 220ڈگری سینٹی گریڈ پر 10منٹ تک پکا کر نکال لیں۔ مزیدار فرنچ میڈ یلین ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔