فوائل مٹن چاپس
اجزاء:
مٹن چاپس ----- ایک کلو
گاجر ----- ایک عدد
آلو ---- دو عدد
نمک ----- ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ------ ایک چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ ------ ایک چائے کا چمچ
ادرک ------ ایک چائے کا چمچ
لہسن ------ ایک چائے کا چمچ
پسی ہری مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ------ ایک چائے کا چمچ
تیل ----- دو کھانے کے چمچ
سرکہ ----- تین کھانے کے چمچ
دہی ------ چار کھانے کے چمج
کالی مرچ ------ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ------- حسب ذوق
ترکیب:
مٹن چاپس میں نمک٬ کالی مرچ٬ گرم مصالحہ٬ پسی ہری مرچ٬ سرکہ اور تیل ڈال کر آدھا گلائیں-
آلوؤں کو چھیل کر کیوبز میں کاٹ لیں اور ابالیں-
گاجر کو بھی ٹکڑوں میں کاٹ لیں-
دہی میں نمک٬ کالی مرچ٬ گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ مکس کریں-
فوائل کے ٹکڑے پر دہی کا مکسچر ڈالیں-
اوپر چاپس اور تھوڑی سبزی شامل کر کے فوائل کو فولڈ کردیں-
ایک دیگچی میں پانی ڈالیں اور چاپس کو اسٹیم کر کے سیٹ کرلیں-
سرونگ پلیٹر میں نکالیں اور سرو کریں-
Chef Sara Riaz,Posted By: Farheen, karachi