9 انچ کے لوف پین میں ایلومینیئم فوائل لگا لیں۔ایک پین میں 4/1کپ دودھ پر ایک کھانے کا چمچہ جیلیٹن پاؤڈرچھڑک کر رکھ دیں۔ ایک بڑے باؤل میں ایک کین سوئیٹنڈ کنڈینسڈ ملک اور 4/3 کپ چاکلیٹ سیرپ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ دوسرے باؤل میں2 ک گاڑھی کریم اچھی طرح پھینٹیں اور چاکلیٹ والے آمیزے میں ملا دیں۔
جیلیٹن والے آمیزے کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور ٹھنڈا ہوجانے پر آئس کریم والے آمیزے میں ملائیں۔ تیار آمیزہ لوف پین میں ڈالیں اور سیٹ کرنے کے لئے 6 گھنٹے یا رات بھر کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔