تیل گرم کرکے اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ اور ایک عدد سلائس کی ہوئی پیاز ڈال کر اتنا فرائی کریں کہ وہ نرم ہوجائے۔
اب اس میں ایک کین ثابت ٹماٹر شامل کردیں اور ڈھک کر دس منٹ پکائیں پھر نکال کر بلینڈ کرلیں۔
پھر اس میں ایک کلو چکن کو ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،2-2/1 چائے کا چمچہ پسی لال مرچ اور ایک چائے کا چمچہ نمک کے ساتھ اُبال لیں۔یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے۔
اب ایک پین میں2/1 کپ تیل گرم کرکے2 عدد شملہ مرچ کے کیوبز اور دو عدد کٹی پیاز کے ساتھ دو سے تین منٹ تک فرائی کریں۔
اب اس میں تیار کیا ہوا ٹماٹر کا سوس،اُبلی چکن، 4کھانے کے چمچے کیچپ اور دو کھانے کے چمچے چلی سوس شامل کریں اور دس منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ یہاں تک کہ وہ گل جائے۔