ناریل کی آئس کریم
اجزاء:
ناریل صحت سے بھرپور ایک مزیدار اور لاجواب پھل ہے، جس کا پانی، گودا یہاں تک کہ کھال میں بھی ڈھیر سارے فوائد پوشیدہ ہیں۔ اکثر لوگوں کو ناریل کی آئس کریم بہت پسند ہوتی ہے لیکن آج کل مارکیٹ میں یہ فلیور باآسانی ملتا نہیں ہے، اور گھر لوگوں کو صحیح سے بنانی آتی نہیں ہے۔
اسی لیئے آج کے فوڈز آپ کیلیئے لایا ہے گھر میں ناریل کی آئس کریم / کلفی بنانے کا نہایت ہی آسان اور سادہ طریقہ، جو آپ بھی آزما سکتی ہیں۔
اجزاء:
۔ ناریل 1 پورا (یا پھر اتنا ہی ٹکڑوں میں بازار سے خریدا ہوا)
۔ چینی 4 چمچ
۔ سوکھا دودھ 2 چمچ
۔ دودھ آدھا کپ
۔ الائچی کے دانے (اگر چاہیں تو)
ترکیب:
کوکونٹ آئس کریم بنانے کا طریقہ:
۔ ایک ثابت ناریل میں سوراخ کر کے اسکا پانی نکال کے علیحدہ کرلیں، یا پھر بازار سے تازہ ناریل کے ٹکڑے خرید کر لے آئیں
۔ اب ناریل کے ٹکڑوں سے اوپر کا براؤن حصہ چھری کی مدد سے کاٹ کر ہٹا دیں، تا کہ آئس کریم پوری سفید بنے
۔ مکسچر بلینڈر میں ناریل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالنے کے بعد اس میں چینی، سوکھا دودھ، دودھ، چند الائچی کے دانے اور ناریل پانی ڈال کر اسے اچھے سے پیس لیں
۔ جب مکسچر بلکل کریمی شکل کا ہوجائے تو اسے آئس کریم کے سانچوں میں بھر دیں، اور اگر سانچے نہ ہوں تو کسی کپ یا گلاس میں بھی ڈال سکتے ہیں
۔ سانچے میں ڈالنے کے بعد اوپر سے فوائل پیپر لپیٹ کر اس میں آئسکریم اسٹیک ڈالیں، اور چھ گھنٹوں کیلیئے فریزر میں رکھ دیں
۔ جب آئسکریم جم جائے تو اسے نکال کر پانی کے پیالے میں چند سیکنڈز رکھیں تاکہ وہ سانچے سے الگ ہوجائے
لیجیئے مزیدار اور صحت مند ناریل کی آئس کریم تیار ہے۔۔
Posted By: Salwa, Karachi
Add Your Recipe