500 گرام ڈارک چاکلیٹ کو پگھلا لیں، اس میں ایک چائے کا چمچہ تیل ڈال کر مکس کریں۔ پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ حسب ضرورت فروٹ کو دھو کر خشک کرلیں۔ پھر انہیں اور ڈرائی فروٹس کو اسکیورز میں لگادیں۔ پھر انہیں چاکلیٹ میں ڈبو کر ٹھنڈا کیے ہوئے پلیٹر میں رکھیں۔ اس کے بعد کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔