چاکلیٹ کوکیز
اجزاء:
کوکوپاؤڈر-------- 4چائے کے چمچے
مکھن-------------- 4اونس
تازہ دودھ-------------- 1/2کپ
ونیلا ایسنس----------------- 1چائے کا چمچہ
اخروٹ---------------------- 1/2کپ
اوٹ--------------- 3کپ
پِسا ناریل--------------- 1کپ
چینی------------------------ 1کپ
ترکیب:
بھُنے اخروٹ، اوٹ اور ناریل کو مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ دودھ میں کوکوپاؤڈر اور مکھن شامل کرکے ابال آنے تک پکائیں ۔ جب ابال آنے لگے تو چینی شامل کرلیں۔چینی حل ہونے تک پکالیں اور چولھے سے اتار لیں پھر اس میں بھنے اخروٹ، اوٹ اور ناریل کو مکس کرلیں اور دوبارہ چولھے پر رکھ دیں۔اچھی طرح مکس کریں اور ونیلا ایسنس شامل کردیں اور جلدی جلدی چمچہ چلاتے جائیں۔ اسکے بعد چولھابند کردیں اور ٹرے کو گریس کریں۔اس مکسچر کو گولائی میں پھیلا کر فریز کردیں۔
Chef Ruby Taj ,
Posted By: rashida,