پانی ابالیں اور ابال آنے پر اس میں چینی ڈال کر دس سے بارہ منٹ پکا کر شیرہ بنائیں اور چولہے سے اتارلیں۔
جیلاٹین میں دو کھانے کے چمچ نیم گرم پانی ملا کر اس ڈبل بوئلر پر پکالیں۔پھر اسے چینی کے شیرے میں ملا کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
چاکلیٹ کے چھوٹے ٹکڑے کرکے پیالے میں ڈالیں اور اسے ابلتے ہوئے پانی پر رکھ کر پگھلائیں۔ جب پگھلنے پر آجائے تو اس میں ایک پیالی کریم ڈال کر ملا لیں اور چولہے سے اتارلیں۔
صاف خشک پیالے میں انڈے کی سفیدیوں کو الیکڑک بیٹر سے سخت ہونے تک پھینٹیں ، پھر جیلاٹین مکسچر کو برف کے پیالے پر رکھ کر پھینٹیں اور اس میں آدھا چا کا مکسچر ملا لیں اس مکسچر کو انڈے کی سفیدیوں میں ملا لیں۔
شیشے کے پیالے میں چاکلیٹ کا آدھا مکسچر تہہ میں ڈالیں پھر اس پر انڈے کا تیار شدہ مکسچر ڈال دیں اور ٹھنڈا کرنے فریج میں رکھ دیں۔
کریم کو پیکٹ سے نکا کر صاف خشک پیالے میں ڈالیں۔ اور اس میں آئسنگ شوگر ڈال کر ٹھنڈی کرلیں۔ پھر برف کے پیالے پر رکھ کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
ٹھنڈے کئے ہوئے پیالے کو فریج سے نکا ل کر اس پر کریم پھیلا کر ڈالیں اور اوپر سے چاکلیٹ چپ سے سجا دیں۔
اسے رات کے کھانے پر یخ ٹھنڈا پیش کریں چاہیں تو پیالے میں پہلے بسکٹ کی بیس لگالین (دس بارہ سادہ بسکٹ کو چورا کرکے اس میں دو سے تین کھانے کے چمچ پگھلا ہوا مارجرین یا مکھن ملا لیں)