سب سے پہلے وہپ کریم کو اچھی طرح پیسٹ کریں جب گاڑھی ہوجائے تو اس میں دو ٹیبل اسپون مینٹ چاکلیٹ ڈالیں پھر ایک ٹی اسپون کافی ڈال کر مکس کریں۔جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو پائپنگ بیگ میں بھر لیں اور اسٹار والی نوزل لگائیں۔اب تین گلاس لیں۔ہر گلا س میں پہلے اور یو بسکٹ کی لیئر لگائیںپھر مینٹ چاکلیٹ کو بسکٹ پر بچھائیں۔اس پر کھجور کو چھوٹے چھوٹے پیسز کرکے ڈالیں۔اب کشمش اس پر ڈال دیں۔بادام کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور وہ بھی ڈال دیں۔ابپائپنگ بیگ سے وہپ کریم کو ان گلاسز میں ڈالیں اور بھر لیں۔ چاہیں تو اس طرح کی ان تمام اجزاءکی مزید ایک اور لیئر بھی لگا سکتی ہیں۔آخر میں چاکلیٹ چپس چھڑک دیں۔اور اوریو بسکٹ سے ڈیکو ریٹ کرکے سرو کریں۔