سب سے پہلے 100 گرام مونگ پھلی کو ہلکا سا فرائی کر کے موٹا موٹا کوٹ لیں۔ پھر 2/1 کلو کھویا میں
11/2 پاؤ چینی ڈال کر چو لہے پر ہلکی آنچ پر پکائیں اور اچھی طرح گھوٹ لیں۔
پھر کھوئے کو دو حصوں میں تقسیم کر لیں۔ آدھے میں تین کھانے کے چمچے کوکوپاؤڈر مکس کرلیں۔
پھر تلی ہوئی مونگ پھلی تھوڑی بچا کرآدھی چاکلیٹ برفی میں اور آدھی سادی برفی میں ڈال دیں۔
اب ایک ٹرے میں چاکلیٹ برفی اورتھوڑی سادی برفی ڈال کر ہلکا مکس کریں اور بچی ہوئی مونگ پھلی سے گارنش کریں۔