Chinese Samosa Recipe in Urdu

Chinese Samosa

9117 Views 0 Comments

چائنیز سموسے
اجزاء:
مرغی بون لیس: آدھا کلو
میدہ ایک کپ: حسبِ ضرورت
انڈے: پانچ عدد (اُبلے ہوئے)
دودھ: دیڑھ کپ
آلو: چار عدد
نمک اور کالی مرچ: حسبِ ذائقہ
تیل: فرائی کے لئے
ترکیب:
فلنگ کے لئے:
ایک دیگچی لیں اس میں مرغی اور آلو کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں، اب اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کریں پھر دودھ ڈال کر اتنا پکائیں کہ دودھ خشک ہو جائے اور مرغی اور آلو گل جائے اب اس میں اُبلے ہوئے انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں، سموسوں کا آمیزہ تیار ہے۔
سموسا پٹی بنانے کے لئے:
میدے میں اجوائن اور نمک ڈال کر ساتھ ہی تین چمچ تیل ڈالیں پھر اس میں آدھ کپ دودھ اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر آٹا گوندھ لیں اور اسے ایک گھنٹے کے لئے ڈھلنے کو چھوڑ دیں، اس کے بعد اسے پتلا پتلا بیل کر سموسے کی چکور پٹیاں بنائیں، اب بنایا ہوا آمیزہ پٹی پر رکھیں اور سموسے بنا لیں، گرم تیل میں سموسے ڈال کر گولڈن فرائی کریں اور پودینے کی چٹنی یا رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Add Your Recipe

Find out the Chinese Samosa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Chinese Samosa is very famous in desi people. At KFoods you can find Chinese Samosa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chinese Samosa

Chinese Samosa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

مزید افطاری آئیٹم ریسیپیز

Latest Articles

Reviews & Comments