٭ چکن پر مصالحہ لگا کر آدھا گھنٹہ میرینیٹ کرنے کے بعد ایک پین میں 2 چمچ تیل ڈال کر اس میں چکن کو شامل کریں 2 منٹ پکا کر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ڈھکن لگا دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
٭ جب چکن گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو چولہا بند کردیں، پھر اس میں مایونیز اور کیچپ کا 1 چمچ شامل کر کے مکس کرلیں اور سائیڈ پر رکھ دیں (اگر چاہیں تو کوئلے کا دھواں بھی دے سکتے ہیں)۔
٭ سوس بنانے کیلیئے سوکھی لال مرچوں کو پانی میں بھگو دیں آدھا گھنٹہ، جب وہ نرم ہوجائے تو پانی سے نکال کر اس میں لہسن ڈال کر پیس لیں۔ پھر ایک پیالی میں مایونیز، دہی، ایک چمچ لال چٹنی ڈال کر مکس کریں۔ سوس تیار ہے۔
٭ اب پیتا بریڈ یا پراٹھا لیں اور اس پر سوس لگا کر مرغی رکھیں پھر سبزیاں (کھیرا، پیاز، گوبھی وغیرہ) ڈال کر رول کرلیں۔
٭ لیجیئے بازار جیسا مزیدار عربی اسٹائل شوارمہ تیار ہے!