Chicken Shashlik Restaurant Style Recipe in Urdu

Chicken Shashlik Restaurant Style
Recommended By Chef 00.20 To Prep
As Desired Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 4832 Views
0 Comments

چکن شاشلک

اجزاء:
گھر میں کھانوں کا فرمائشی پروگرام تو چلتا رہتا ہے ، آج بنائیں اسپیشل چکن شاشلک گھر کے لئے۔
مزہ بھی ریسٹورنٹ جیسا ، ذائقہ بھی لاجواب!

• سب سے پہلےچاول ابالنے کے لئے رکھ دیں۔
• اور ایک کرھائی میں بون لیس چکن لیں، اس میں لال کٹی مرچ، نمک، پسی ہوئی چینی، پسی ہوئی کالی مرچیں، سرکہ، سویا سوس، ادرک لہسن کا پیسٹ سب حسبِ ضرورت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن ڈکھ کر ڈیڑھ سے دو گھنٹے چھوڑ دیں۔
• کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں اور مصالحے والی چکن ڈالیں، دس منٹ پکائیں اور اس میں کٹی ہوئی موٹی پیاز، ٹماٹر،شملہ مرچیں ڈال کر مذید پندہ منٹ پکائیں۔
• ایک پین میں آئل ، لہسن کا پیسٹ، ٹماٹو کیچپ، سویا سوس، کٹی لال مرچ،کالی مرچ ،نمک، ایک پیالی پانی، تین چمچ کورن فلور، چلی سوس ڈال کر پندرہ منٹ تک پکائیں اور سوس کو تیار کرکے اس کو چکن کی کڑھائی میں ڈال دیں اور اچھی طرح ملالیں۔
• اب ابلے ہوئے سادے چاولوں کے ساتھ پیسٹ مکس ہوا چکن ڈال کر سرف کریں۔
• لیجئیے شاشلک تیار ہے۔

ضروری ٹپس:
٭ شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر موٹے موٹے کاٹیں۔
٭ سوس کو بنانے کے لئے کم از کم پندرہ منٹ پکائیں، اور ایک چمچ سے چکھ لیں ، اس کا ذائقہ کھٹا ہونا چاہئیے تھوڑا سا۔
٭ چکن بون لیس ہی لیں اور اس کے چھوٹے پیس کرلیں، تاکہ ایک نوالے میں ایک بوٹی آجائے۔

Posted By: zainab, Shadadpur

Find out the Chicken Shashlik Restaurant Style Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chinese Food. Chicken Shashlik Restaurant Style is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Shashlik Restaurant Style and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Shashlik Restaurant Style

Chicken Shashlik Restaurant Style in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chinese Food.

مزید چائنیز کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment