Chicken Karahi Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Karahi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Karahi recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Karahi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Karahi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3238 Views 0 Comments

چکن کڑاہی
اجزاء:
پوری دنیا میں چکن وہ گوشت ہے جو سب سے زیادہ مقبول و معروف ہے اس کی مختلف النوع ڈشز بنائی جاتی ہیں اس کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ یہ سب سے جھٹ پٹ اور ایمرجنسی میں تیار ہوجاتا ہے۔ اچانک مہمان آجائیں، کہیں جانا پڑ جائے، کسی کی دعوت ہو یا کوئی تقریب ہو چکن کی ڈشز بڑی آسانی سے اور فٹا فٹ تیار ہوجاتی ہیں۔ اسی لئے دنیا بھر میں چکن کو مختلف طریقوں سے پکایا اور کھایا جاتا ہے۔ آج کل شادیوں کا سیزن ہے ایسے میں شادی کی دعوتیں بھی چل رہی ہیں، کہیں میلاد ہورہے ہیں ، کہیں کوئی سالگرہ کی تقریب ہے، غرض یہ کہ جہاں بھی جو بھی ایونٹ ہے، اس کے لئے ہم ایک ایسی زبردست ریسیپی لائے ہیں کہ آپ پکا کر اور کھا کر خود بھی حیران رہ جائیں گے۔ ایسی شانداراور آسان ریسیپی ہے کہ اسے آپ منٹوں میں تیار کر کے مہمانوں کو اور گھروالوں کو حیران کرسکتے ہیں۔ اور گھر میں موجود مصالحوں سے ہی یہ لذیذ کڑاہی تیار ہوتی ہے اس کے لئے کوئی خاص مصالحہ نہیں چاہیے۔ یہ مصالحے ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں تو چلیے بناتے ہیں یہ مزیدار چکن کڑہائی۔ پسند آئے تو کمنٹ کر کے ضرور بتائیں۔
چکن 1 کلو
ٹماٹر 2 عدد
دہی 1کپ
لہسن ادرک کا پیسٹ 2 سے 3 کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ 2 چائے کے چمچ
بھنا پسا دھنیا 2 کھانے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
بھنا پسا زیرہ 1 کھانے کا چمچ
پیاز 1 بڑی یا 2 درمیانے سائز کی
ہری مرچ 6 سے 8 عدد
ہرا دھنیا گارنش کے لئے
ادرک(باریک کٹی ہوئی) گارنش کے لئے

ترکیب:

ایک کھلے پین میں ایک کپ گھی یا تیل ڈال کر گرم ہونے رکھ دیں ۔۔
اب اس میں چکن ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔ اس کے ساتھ ہی کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں اور ساتھ ساتھ سنہری ہونے دیں۔
جب پیاز اور چکن دونوں سنہری ہوجائیں تو اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھون لیں کہ لہسن ادرک کا کچاپن ختم ہوجائے۔
اب اس میں چھلکا اتار کر ٹماٹر ڈال دیں اورذرا سا پانی کا چھینٹا مار کر اس کو ڈھک کر پکنے دیں ، دو سے تین منٹ میں ٹماٹر گل جائیں گے۔
اب اسمیں مصالحے ڈالیں، نمک، مرچ، ہلدی ، دھنیا اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں جب مصالحوں کا کچا پن دور ہوجائے تو اس کو ڈھانک کر پکنے دیں۔
دہی کا پانی خشک ہوجائے اور چکن گل جائے تو اوپر سے پسا گرم مصالحہ، اور بھنا پسا زیرہ ڈال کر آنچ بالکل دھیمی کردیں۔
اب اسمیں مرچیں باریک لمبائی میں کاٹ کر،ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا اور ادرک باریک کٹی ہوئی ڈال کر ایک سے دو منٹ تک دم پہ رکھ دیں۔
بہترین لذیز چکن کڑھائی تیار ہے خود بھی کھائیں مہمانوں کو بھی کھلائیں۔
Posted By: Afshan, Karachi

Find out the Chicken Karahi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Karahi is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Karahi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Karahi

Chicken Karahi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments