Chicken Cheese Samosa Recipe in Urdu

Chicken Cheese Samosa
Recommended By Chef 00.15 To Prep
As Desired Servings 00.20 To Cook
Tips About Recipe 832 Views
0 Comments

چکن چیز سموسہ

اجزاء:
•چکن بون لیس_____ 400گرام
•سموسہ پٹی_____ حسبِ ضرورت
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•چیز_____ 6 کھانے کے چمچ
•چھلی کے دانے_____ آدھ کپ
•سفید زیرہ پیسا ہوا_____ 1 چائے کا چمچ
•دھنیاپیسا ہوا_____ 1 چائے کا چمچ
•میتھی_____ 1 چائے کا چمچ
•ہرا دھنیا_____ 2 چائے کے چمچ
•ہراپیاز_____ 2 چائے کے چمچ
•آئل_____ حسبِ ضرورت
•گرم مصالحہ_____ 1 چائے کا چمچ
•انڈا_____ 1 عدد

ایک برتن میں حسبِ ضرورت پانی ڈال کر چکن بونلیس ،نمک ایک چائے کا چمچ،ہلدی،ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اُبال لیں تاکہ چکن گَل جائے۔
گَل جانے پر چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
ایک برتن میں چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ، نمک(نمک کم ڈالیں کیو نکہ چیز میں بھی نمک ہوتا ہے)،چیز،چھلی کے دانے، سفید زیرہ پیسا ہوا، دھنیا پیسا ہوا،میتھی، گرم مصالحہ، ہرا دھنیااور ہرا پیازڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اچھی طرح ملانے کے بعد سموسہ پٹی
پر انڈا لگا کر بھر لیں۔
ایک برتن میں آئل ڈال کر سموسوں کو لا ئٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
آپکے مزے دارچکن چیز سموسہ تیار ہیں۔

Posted By: Ramsha, Multan

Find out the Chicken Cheese Samosa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Chicken Cheese Samosa is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Cheese Samosa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Cheese Samosa

Chicken Cheese Samosa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

مزید افطاری آئیٹم ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment