Chicken Cheese Paratha Recipe in Urdu

Chicken Cheese Paratha

چکن چیز پراٹھا

اجزاء:
ڈو بنانے کے اجزاء
گندم کا آٹا 2 کپ
نمک ایک چٹکی
کھانے کا تیل 1 کھانے کاچمچ
نیم گرم دودھ حسبِ ضرورت

چکن فلنگ کے اجزاء
اُبلاچکن(ریشے) 300 گرام
ہری مرچ(چوپ) 2 عدد
نمک حسبِ ضرورت
گرم مصالحہ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
پیاز(درمیانی) 1 عدد
ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
لال مرچ کُٹی ہوئی 1کھانے کا چمچ
زیرہ(پاؤڈر) آدھا کھانے کا چمچ
چیڈر چیز(کدوکش) 4 کھانے کے چمچ
مزریلہ چیز(کدوکش) 4 کھانے کے چمچ
چکن فلنگ بنانے کی ترکیب
ایک برتن میں اُبلیہوئے چکن کے ریشے لیں اس میں ہری مرچ، نمک، گرم مصالحہ، پیاز، ہرا دھنیا، دھنیا پاؤڈر، لال مرچ کُٹی ہوئی اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

ڈو بنانے کی ترکیب
ایک برتن میں آٹا لیں اس میں نمک، کھانے کا تیل ڈال کر ملا لیں۔
اب اس میں دودھ ڈال کر گوندھ لیں اور 15-20 منٹ رکھ دیں۔
اب اس کا پیڑا بنا کر بیل لیں۔
اب اس پر تیار کی ہوئی چکن فلنگ ڈال کر پھیلا دیں۔
اب اس میں مزریلہ چیز، اور چیڈر چیز ڈال دیں۔
اب اس پر ایک اور پیڑا بیل کر کو بند کر دیں۔
اب اس کو توہ پر ڈال کر پکا لیں۔
آپکا مزے دار چکن چیز پراٹھہ تیار ہے۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Chicken Cheese Paratha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Breakfast Menu. Chicken Cheese Paratha is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Cheese Paratha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Cheese Paratha

Chicken Cheese Paratha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Breakfast Menu.

مزید بریک فاسٹ فوڈز ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment