Chicken Badami Korma Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Badami Korma recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Badami Korma recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Badami Korma recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Badami Korma
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3407 Views 0 Comments

چکن بادامی قورمہ
اجزاء:
1 مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
4 لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
5 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
6 پانی حسب ضرورت
7 پیاز کٹی ہوئی دو سے تین عدد
8 دہی ایک کپ
9 بھنی ہوئی پیاز ایک کپ
10 بادام کی گریاں پسی ہوئی 100گرام
11 گھی ایک کپ
12 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
13 کھڑامصالحہ ایک چائے کا چمچ
14 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
15 زیرہ ایک چائے کا چمچ
16 دیگی لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
17 زیرہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
18 ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
19 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
20 کیوڑا ایک چائے کا چمچ
21 تلی ہوئی پیاز ایک کپ
22 بادام کی گریاں چھلی ہوئی ایک کپ
23 ادرک کی ہوائیاں حسب ذوق سجاوٹ کے لئے
ترکیب:
میرینیٹ کرنے کے لئے چکن کی بوٹیوں کو ایک بڑے برتن میں ڈالیں ،اس کے ساتھ نمک ،ادرک لہسن کا پیسٹ، سرکہ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ایک سائیڈ پر رکھ دیں تاکہ تمام آمیزہ چکن میں اچھی طرح جذب ہو جائے
اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون کر براؤن کرلیں ۔
اب ایک بلینڈر میں دہی ڈالیں اس کے ساتھ تلی ہوئی پیاز میں سے آدھی پیاز شامل کریں ساتھ میں پسے ہوئے بادام ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں ۔اور بعد میں استعمال کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
اب ایک کڑاھی میں گھی کو اچھی طرح گرم کریں ،اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں ساتھ میں کھڑا مصالحہ ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔
اب اس میں ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر مزید بھونیں ۔اب اس میں پیاز اور دہی کا پہلے سے بنا ہوا پیسٹ شامل کریں اور 3سے4منٹ تک اچھی طرح پکائیں ۔
اب اس میں نمک،لال دیگی مرچ ،پسا ہوا زیرہ ،ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ اور کیوڑا ڈال کر مزید دو منٹ تک اچھی طرح پکائیں ۔
اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اچھی طرح بھونیں اور ڈھکنا دے کر 5سے10منٹ تک دم دے دیں۔
جب چکن اچھی طرح گل جائے تو اس میں بھنی ہوئی پیاز اور بادام کی چھلی ہوئی گریاں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
جب سالن اچھی طرح پک جائے اور اُبلنے لگے تو اس پر ادرک کی ہوائیاں چھڑکیں اور آنچ کم کرکے مزید 5سے7منٹ تک پکنے دیں تاکہ سالن گھی چھوڑ دے ۔خوش رنگ ،خوش ذائقہ اورمزے سے بھرا مہکتا ہوا بادامی قورمہ تیار ہے ۔
یہ آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتاہے اس لئے آج کل کے دنوں میں اسے ضرور استعمال کریں۔
Posted By: Sarwat, Lahore

Find out the Chicken Badami Korma Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Badami Korma is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Badami Korma and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Badami Korma

Chicken Badami Korma in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments