Chicken Alfredo Pasta Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Alfredo Pasta recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Alfredo Pasta recipe is one of the common and most searched dishes in the Italian Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Alfredo Pasta recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Alfredo Pasta
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

86 Views 0 Comments

چکن الفریڈو پاستا
اجزاء:
چکن میرینیٹ کرنے کے لیے:
- چکن فلے (سینے کا صاف پیس) — 2 سے 3 عدد
- سویا سوس — 1 کھانے کا چمچ
- چلی سوس — 1 کھانے کا چمچ
- نمک — 1 چائے کا چمچ
- کالی مرچ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
- کٹی لال مرچ — آدھا چائے کا چمچ
- لہسن پاؤڈر — آدھا چائے کا چمچ
الفریڈو پاستا کے لیے:
- ابلا ہوا پاستا — 3 کپ
- کوکنگ آئل — 2 کھانے کے چمچ
- لہسن — 1 کھانے کا چمچ، باریک کٹا ہوا
- فریش کریم — 1 پیکٹ
- فل کریم دودھ — ڈیڑھ کپ
- اوریگانو — 1 چائے کا چمچ
- کُٹی کالی مرچ — 1 چائے کا چمچ
- نمک — آدھا چائے کا چمچ
- سویا سوس — آدھا کھانے کا چمچ
- چیڈر چیز — 1 کپ، کدوکش کی ہوئی
گارنش کے لیے:
- تیار چکن سلائسز
- باریک کٹی پارسلے
- چلی فلیکس
ترکیب:
1۔ چکن میرینیٹ کریں
سب سے پہلے چکن فلے کو ایک پیالے میں ڈالیں۔ اس میں سویا سوس، چلی سوس، نمک، کالی مرچ، کُٹی کالی مرچ اور لہسن پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں تاکہ مصالحہ چکن پر اچھی طرح لگ جائے۔ اسے 20 سے 30 منٹ کے لیے میرینیٹ ہونے دیں۔

2۔ چکن فرائی کریں
ایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور میرینیٹ کیا ہوا چکن شامل کریں۔ درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے 3 سے 4 منٹ فرائی کریں، پھر ڈھکن دے کر چکن مکمل پکنے تک پکائیں۔ چکن کو پین سے نکال کر تھوڑا ٹھنڈا کریں اور لمبائی میں سلائسز کاٹ لیں۔

3۔ الفریڈو سوس تیار کریں
اب اسی پین میں تیل ڈال کر باریک کٹا لہسن شامل کریں اور ہلکا سا فرائی کریں۔ لہسن کی خوشبو آنے پر فریش کریم اور دودھ ڈال کر مکس کریں۔ اس میں نمک، کالی مرچ، اوریگانو اور سویا سوس شامل کرکے ہلکی آنچ پر 1 سے 2 منٹ پکائیں۔

4۔ چیز شامل کریں
اب کدوکش کیا ہوا چیڈر چیز شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں، یہاں تک کہ چیز پگھل کر سوس میں اچھی طرح مکس ہو جائے۔ سوس کو درمیانی گاڑھا رکھیں، زیادہ گاڑھا ہونے کی صورت میں تھوڑا دودھ شامل کرلیں۔

5۔ پاستا مکس کریں
اب ابلا ہوا فیٹوچینی پاستا، سوس میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں تاکہ ہر پاستا پر کریمی سوس کی تہہ چڑھ جائے۔ آخر میں تیار چکن سلائسز شامل کرکے ہلکے ہاتھ سے مکس کریں۔

6۔ گارنش اور سرو کریں
مزیدار کریمی چکن الفریڈو پاستا کو سرونگ ڈش میں نکالیں، اوپر چکن سلائسز، باریک کٹی پارسلے اور چلی فلیکس ڈال کر گرم گرم پیش کریں۔

خاص ٹپ: الفریڈو سوس کو ہمیشہ ہلکی آنچ پر پکائیں اور چیز شامل کرنے کے بعد تیز ابال نہ آنے دیں۔ اس طرح سوس ہموار، کریمی اور ریسٹورنٹ جیسی بنے گی۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Chicken Alfredo Pasta Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Chicken Alfredo Pasta is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Alfredo Pasta and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Alfredo Pasta

Chicken Alfredo Pasta in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

Get Alerts