پہلے ایک پیالے میں انڈے پھینٹ کر ان میں نمک، کالی مرچ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔
پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں انڈے کا مکسچر فرائی کریں۔
پھر چیز سلائس، پیاز، ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اب آملیٹ کو پلٹ کر دوسری طرف سے پکائیں اور فولڈ کرکے سرو کریں۔