قیمے کو نمک ڈال کر ابال لیں۔ جب پامی خشک ہوجائے تو ٹھنڈا کریں۔ اب بیسن میں نمک، مرچ، زیرہ، اناردانہ، ہلدی، سوڈا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، ٹماٹر اور پیاز شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔ جب قیمہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں تھوڑا بیسن ملائیں تاکہ آپس میں چپک جائے۔ پھر اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنائیں اور بیسن کے مکسچر میں ڈال کر فرائی کرلیں۔ دہی کی ہری چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔