چکن کو صاف کر کے دھو لیں پھر تمام اجزاﺀ ( کارن فلور اور کیچپ کے علاوہ ) کو چکن پر لگا کر ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کریں- پھر ان چکن بوٹیوں میں کارن فلور مکس کرلیں- ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے ان چکن بوٹیوں کو گولڈن براؤن کرلیں اور تیل کو نتھار لیں تاکہ صرف بوٹیاں رہ جائیں- ان بوٹیوں میں کیچپ اچھی طرح مکس کر کے انہیں سرونگ ڈش میں نکال کر گارنش کر کے پیش کریں-