نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں بیگن کو دس سے بارہ منٹ ابالیں اور پانی سے نکال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ پین میں دو کھانے کے چمچ کنولا آئل ڈال کر ایک سے دو منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں۔ پھر اس میں کچلے ہوئے لہسن جوئے، کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہلکی ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور قیمہ شامل کریں۔ اچھی طرح ملا کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ اس دوران بیگن ٹھنڈے ہو جائے تو انھیں لمبائی کے رخ پر درمیان سے کانٹیں اور اھتیاط سے ان کا تھوڑا تھوڑا چمچ کی مدد سے گودا نکال لیں۔ جب قیمے کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں کا گودا اور نمک شامل کر کے بھون لیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ قیمے اور بیگن کے مکسچر کو بیگن کے خول میں بھر دیں اور سے پھینٹا ہوا انڈا لگا کر ڈبل روٹی کا چورا چھڑک دیں۔ اوون ٹرے میں برش کی مدد سے کنولا آئل لگا کر اس میں بیگن کو رکھ دیں اور ان پر کنولا آئل چھڑک کر چار سے پانچ منٹ گرم اوون میں گرل کرلیں۔ اوون سے نکال کر گرم گرم پیش کریں۔