Angara Chicken Recipe in Urdu

Find delicious Angara Chicken recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Angara Chicken recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Angara Chicken recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Angara Chicken
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2697 Views 0 Comments

انگارہ چکن
اجزاء:
آج کی ہماری ریسیپی شمالی ہندوستان کی ایک مشہور ڈش ہے جو اب بہت سے ریستورانوں اور ڈھابوں کے مینو میں پائی جاتی ہے۔ یہ ایک مشہور مغلائی ڈش ہے اور اسکو چکن انگارہ کہتے ہیں، جو اپنے بھرپور اور مختلف ذائقے کے لیے جانی جاتی ہے اسکی گریوی بہت مزیدار کریمی اور مصالحوں پر مبنی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں اسے بنانے کا طریقہ

مصالحہ پاؤڈر بنانے کیلیئے:

خشک سرخ مرچ 2 سے 3 عدد

2 چمچ ثابت دھنیا

عدد5-6 سبز الائچی

1 چمچ کالی مرچ

عدد6-7 لونگ

2 دار چینی کے ٹکڑے

2 چمچ ثابت زیرہ
۔ ان تمام مصالحہ جات کو ایک پین میں بھون لیں پھر گرینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔

۔ اب ایک پیالے میں 250 گرام دہی، یہ پسا ہوا مصالحہ، 1 چمچ کسوری میتھی، 2 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر مکس کرلیں پھر اس میں 1 کلو چکن شامل کر کے اچھے سے مصالحے میں ملا لیں۔

۔ اب کوئلے کو چولہے پہ گرم کر کے مرغی والے پیالے میں رکھیں اور اس پر 2 سے 3 لونگ اور گھی ڈال کر ڈھکن لگا کے ایک گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں۔
ترکیب:
۔ ایک برتن میں 1 چمچ مکھن اور تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس میں 2 چمچ ادرک لہسن پیسٹ اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال کر 1 منٹ تک ہلائیں اب اس میں مصالحہ لگی مرغی شامل کر کے بھونیں پھر ڈھکن لگا کر مرغی گلنے تک پکنے دیں۔

۔ اب گرینڈر میں ایک کپ تلی ہوئی پیاز (2 بڑی پیاز فرائی کر کے)، 2 عدد کٹے ہوئے ٹماٹر، 1 چمچ لال مرچ، 2 چمچ دھنیا پاؤڈر، 1 چمچ زیرہ پاؤڈر، ہلدی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پیس لیں، پھر اس مکسچر کو مرغی میں شامل کر کے بھون لیں۔

۔ چکن پک جائے تو اس میں 2 چمچ بادام کا پیسٹ اور تھوڑی سی کریم ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں، اور اوپر سے گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر چولہا بند کردیں۔ اگر چاہیں تو دوبارہ کوئلے کا دھواں لگا سکتے ہیں آخر میں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Angara Chicken Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Angara Chicken is very famous in desi people. At KFoods you can find Angara Chicken and all the urdu recipes in a very easiest way.

Angara Chicken

Angara Chicken in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments