الفریڈو پاستہ
اجزاء:
•پانی_____ 2 لیٹر
•کھانے کا تیل_____ 3 کھانے کے چمچ
•پاستہ_____ 200 گرام
•چکن_____ 150 گرام
•مکھن_____ 100 گرام
•پیاز_____ 50 گرام
•لہسن_____ 2عدد
•دودھ_____ 2 کپ
•کریم_____ 100 گرام
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•سفید مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
•اوریگانو_____ 1 چائے کاچمچ
•کالا زیتون_____ 1 کھانے کا چمچ
•سبز پیاز ،پامزان چیز_____ بطور گارنش
ترکیب:
ایک پین میں پانی لیں اور اس میں کھانے کا تیل(ایک کھانے کا چمچ) اور پاستہ ڈال کر اُبال لیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل(دو کھانے کے چمچ) لیں اور اس میں چکن ڈال کر فرائی کر لیں ۔
اب ایک پین میں مکھن لیں اور اس میں پیاز ،لہسن ،دودھ ،کریم ،نمک،سفید مرچ پاؤڈر،اوریگانو ،اُبلا ہوا پاستہ ،تیار کیا ہوا چکن اور کالا زیتون ڈال دیں ۔
آپکا مزیدار انفریڈو پاستہ تیار ہے ۔
Posted By: Halima, Sukkur
Add Your Recipe