Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Zehni Tanao Door Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Zehni Tanao Door Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Zehni Tanao Door Karne Ka Tarika experience. At Dr Essa Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
ذہنی تناؤ، دباؤ اور پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے کیا ایسی ایک چیز استعمال کریں کہ منٹوں میں آپ پرسکون ہوجائیں۔ ڈاکٹرعیسٰی کا نسخہآج کل کے دور میں ہر شخص پریشانی اور اسٹریس میں نظر آتا ہے ، ہر ایک چڑچڑا اور بد مزاج ہو چکا ہے ۔ بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو اس حالات میں بھی اپنی خوش مزاجی قائم رکھے ہوئے ہیں ۔ حالات کا اتار چڑھاؤ سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے ، کبھی اچھے اور کبھی برے دن کاسامنا سب کو ہی کرنا ہوتا ہے ۔ ایسا نہیں کہ کسی کی زندگی میں سب کچھ صرف اچھا ہی اچھا ہو یا ایسا نہیں کہ کسی کی زندگی میں سب کچھ صرف برا ہی برا ہو۔ سب کے ساتھ سب کچھ ہوتا ہے ہاں لیکن فرق یہ ہے کہ کچھ لوگ یہ سب کچھ ہنس کھیل کر برداشت کر لیتے ہیں اور کچھ لوگ شکوہ اور شکایت کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیتے ہیں۔ جن لوگوں کی زندگی میں شکر گزاری کم ہوتی ہے وہ ہمیشہ اپنے سے اوپر والوں کو ہی دیکھتے رہتے ہیں اور احساس کمتری میں مبتلا رہتے ہیں ، لیکن جو لوگ اپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھتے ہیں وہ سانس لینے پر بھی خدا کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ حسد، جلن اور دوسرے کو نیچا دکھانے کی جستجو ہمیں سکون نہیں لینے دیتی۔ اسی لئے آج اکثریت بے سکونی میں مبتلا ہے۔ اللہ کے شکر گزار بندے بن جائیں تو زندگی کی ساری الجھنیں اور پریشانیاں ختم ہوجائیں گی۔ اپنے حال پر خدا کا شکر ادا کرنا اور مستقبل کے لئے فکرمند نہ ہونا ہی توکل کی نشانی ہے۔ ڈاکٹر عیسٰی نے ذہنی دباؤ، پریشانی اور اسٹریس دور کرنے کے لئے ایک بہت ہی سادہ نسخہ بتادیا کہ سب سے پہلے تو اللہ کے شکر گزار بندے بن جائیں تو آدھی پریشانی تو ویسے ہی دور ہو جائے گی۔ دوسرے ایک قہوہ بتایا جس کی ترکیب ہم یہاں دے رہے ہیں۔پانی ایک کپجرمن کیمومائل (گلِ بابونہ) ایک مٹھیلیونڈرآئل چند قطرےایک کپ پانی میں ایک مٹھی گلِ بابونہ کی ڈال دیں اور اس کو پکنے کے لئے رکھ دیں جب پانی اک رنگ بدلنے لگے تو اس کو چولہے سے اتار لیں اور صبح اور شام ایک ایک کپ پئیں ،ذائقے کے لئے چاہیں تو ایک چمچ شہد ڈال دیں۔لیونڈر آئل آپ کے اعصاب کوپرسکون کرتا ہے اس کی خوشبو اعصابی سکون پہنچاتی ہے۔ بڑے بڑے سیلون میں جاکر اگر آپ ریلیکسنگ مساج کروائیں تو وہ بھی لیونڈر آئل کا ہی مساج کرتے ہیں ۔ کینڈلز میں لیونڈر آئل کے قطرے ٹپکائیں اور کمرے میں جلا لیں ۔چند منٹ میں ہی آپ پرسکون ہو جائیں گے۔ اس آئل کے چند قطرے اپنی ہتھیلی پر ڈال کر رگڑیں، اور اس کو سونگھیں تو آپ کو اعسابی سکون محسوس ہوگا۔ امتحان کے دنوں میں بچے اسٹریس میں ہوتے ہیں ان کی بھی پیشانی پر ہلکا سا یہ آئل مل دیں، ذرا سا ناک کے نتھنوں کے آس پاس لگادیں تو وہ بھی پرسکون محسوس کریں گے۔
In Dr Essa Tips section you can check Zehni Tanao Door Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Zehni Tanao Door Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Zehni Tanao Door Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Zehni Tanao Door Karne Ka Tarika.