Uti Ka Asaan Gharelu Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Uti Ka Asaan Gharelu Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Uti Ka Asaan Gharelu Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Uti Ka Asaan Gharelu Ilaj experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Uti Ka Asaan Gharelu Ilaj
Posted By: Shahzad 22169 Views 0 Comments Sep 24, 2022


پیشاب کی نالی کا انفیکشن ،جلن ، تکلیف، اور بے چینی اب صرف تین چیزوں سے دور ہو جائے گی، پیشاب کے انفیکشن کو دورکرنے کا ڈاکٹر عیسٰی کا آزمودہ اور کامیاب نسخہ۔

پیشاب کی نالی میں انفیکشن، جلن، تکلیف ،بے چینی گرمیوں میں خاصی بڑھ جاتی ہے ،یو ٹی آئی یعنی یورینری ٹریک انفیکشن عموماً خواتین میں خاصا پایا جاتا ہے اور خاص کر ان لڑکیوں اور خواتین میں زیادہ ہوتا ہے جو کہ لیکوریا کی تکلیف میں مبتلا ہوتی ہیں ۔لیکوریا کی وجہ سے تکلیف،بے آرامی،خارش اور جلن بھی ہو جاتی ہے ،اس کے لئے پہلے لیکوریا کا علاج بھی ہونا ضروری ہے تاکہ یہ نسخہ جلد اثر کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ پانی زیادہ پئیں ۔ گرمیوں میں خاص طور پر اپنے آپ کو ہائیڈ ریٹ رکھنا بہت ضروری ہے۔ پانی کی کمی سے بھی گردوں اور پیشاب کی نالی کے کئی مسائل جنم لیتے ہیں۔
گوکھرو 25 گرام
زیرہ 25 گرام
سونف 25 گرام
ان تینوں چیزوں کو ملا کر پیس لیں اور ان کا پاؤڈر بنا لیں۔ آدھا چمچ صبح اور آدھا چمچ شام کو کھائیں ،پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ چند دن میں ہی انشاء اللہ تکلیف ختم ہو جائے گی ۔ جن لوگوں کا کیریٹنائن لیول بڑھ جاتا ہے وہ بھی اگر گوکھرو کا استعمال کریں تو ان کا کیریٹنائن لیول کم ہو جائے گا۔

ماڈرن ریسرچ :

گوکھرو میں ایک جزو پایا جاتا ہے جس میں الکلائیڈ کی خصوصیات ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں پھلوں میں شحمی معدہ اور رال بھی ہوتی ہے اور معدنی اجزاءکی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔

پتھری۔

گوکھرو20 گرام، پانی 250 گرام۔ گوکھرو کو پانی میں رگڑ کر چھان کر صبح، دوپہر اور شام کے وقت پلانے سے گردہ یا مثانہ کی پتھری یا ریگ دور ہوتے ہیں۔ رکا ہوا پیشاب کھل کر آتا ہے اور پیشاب کی نالی کے زخم وپیپ رفع ہو جاتی ہے۔

گردے کا درد ۔

گوکھرو20 گرام کو 250 گرام پانی میں جوش دیں، جب آدھا پانی رہ جائے تو چھان کر پلائیں۔ دن میں دو تین بار اسی طرح پلائیں، درد گردہ کے لئے مفید ہے۔ مذکورہ بالاطریق پر گوکھرو کا استعمال پروسٹیٹ میں مفید ہے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Uti Ka Asaan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Uti Ka Asaan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Uti Ka Asaan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Uti Ka Asaan Gharelu Ilaj.

Reviews & Comments
jpg