Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Tolia Dhony Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Tolia Dhony Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Tolia Dhony Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
تولیہ دھلنے کے بعد سخت ہو جاتا ہے تو۔۔۔ جانیے ایک جادوئی چیز کے بارے میں جو کپڑے دھونے کی چار مشکلات کو آسان بنائےہاتھ سے کپڑے دھونا ایک تھکا دینے والا کام ہے اور کپڑے زیادہ ہوں تو دھونے والا کوفت کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔ کپڑے دھونے میں کئی مرحلے بھی درپیش ہوتے ہیں جیسے کہ بھگونا، دھونا، کھنگالنا اور اس کے بعد نیل دینا وغیرہ اور اگر کوئی سخت ضدی قسم کا داغ ہو تو پھر تو کئی گھنٹے یقینی طور پر کپڑے دھونے میں صرف ہوں گے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی جادوئی چیز کے بارے میں بتائیں گے جس سے کپڑے دھونے کا کئی گھنٹوں میں مکمل ہونے والا کام آدھے سے بھی کم وقت مکمل ہوجائے گا۔ ہم بات کررہے ہیں سفید سرکے کی جوکپڑے دھونے میں ہمارے بتائے ہوئے طریقوں سے استعمال کیا جائے تو دھلائی کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔تولیہ کو دھونے کے بعد نرم کیسے بنائیںتولیہ کے ریشے دھل کر کافی سخت ہوجاتے ہیں جو چہرہ پوچھنے میں سخت محسوس ہوتے ہیں۔ اگر تولیا دھونے کے بعد بالٹی میں پانی بھر کر دو چمچ سفید سرکہ ملا کر تولیہ کو بیس منٹ کے لئے اس پانی میں چھوڑ دیا جائے تو تولیہ نرم ہوجاتا ہے۔ یہ طریقہ اونی کپڑوں کو نرم بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہےکپڑوں سے بو ختم کرےکپڑوں پر پسینے اور ہر قسم کی ناگوار بو کو ختم کرنے کے، یہاں تک کے اگر کپڑے پر پھپھوندی لگ جائے تو اسے ختم کرنے کے لئے بھی ایک گرم پانی سے بھری بالٹی میں دو کپ سرکہ ڈال کر ملائیں اور کپڑوں کو اس پانی میں ڈال کر کھنگال لیں۔ سرکہ جراثیم کش ہے اور بو پیدا کرنے والے جراثیموں کو بھی ختم کرتا ہےکالے لباس کی حفاظتکالے کپڑے دھل کر اکثرصحیح صاف نہیں ہوتے ان پر سرف یا صابن کے ٹکڑے لگے رہ جاتے ہیں۔ سیاہ کپڑوں کو بھی دھو کر دھوپ میں ڈالنے سے ان کے ریشوں سے چمٹے سرف کے داغ صاف ہوجاتے ہیںسخت داغکپڑوں پر موجود سخت داغ اگرچہ ڈٹرجنٹ بھی نکال دے گا لیکن وہ کافی مہنگے ہوتے ہیں اور ہر انسان انھیں خریدنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگر کپڑے پر سخت داغ بن جائے تو آدھی پیالی سرکہ میں تین چمچ بیکنگ سوڈا ملائیں اور گاڑھا سا پیسٹ بنا کر داغ پر لگا کر چھوڑ دیں تھوڑی دیر میں رگڑ کر دھو لیں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Tolia Dhony Ka Tarika in most easiest way. Find Tolia Dhony Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Tolia Dhony Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Tolia Dhony Ka Tarika.