Tezabiyat Aur Seeny Ki Jalan Ka Asan Ilaj

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Tezabiyat Aur Seeny Ki Jalan Ka Asan Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Tezabiyat Aur Seeny Ki Jalan Ka Asan Ilaj. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Tezabiyat Aur Seeny Ki Jalan Ka Asan Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Tezabiyat Aur Seeny Ki Jalan Ka Asan Ilaj
Posted By: Muntaha 718 Views 0 Comments May 23, 2022


تیزابیت اور سینے میں شدید جلن ہے؟ ۔۔ جانیں ماہرین کی بتائے ہوئے چند آسان طریقے جو کرے سینے کی جلن کا مکمل خاتمہ

ہم کھانے میں اکثر ایسی چیزیں استعمال کر لیتے ہیں جو کھانے کے بعد صحیح طرح ہضم نہیں ہوتیں اور پھر سینے میں جلن اور تیزابیت کا باعث بنتی ہیں، ایسے میں کس طرح سے اس پریشانی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے؟
آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا ماہرین کے بتائے ہوئے چند ایسے طریقے جن کو آزما کر آپ سینے کی جلن سے مکمل نجات پا سکتی ہیں، وہ بھی بہت آسانی سے۔
پہلے یہ جان لیں کہ کن احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے آپ سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچ سکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

• سب سے پہلے تو اگر آپ سگریٹ یا تمباکو نوشی کرتے ہیں تو اسے فوری چھوڑ دیں، کیونکہ یہ ہمارے جسم میں کئی بڑی بیماریوں کی اہم وجہ ہے۔
• سوڈا ڈرنک، کافی اور چائے کم سے کم استعمال کریں، ان چیزوں کو زیادہ استعمال کرنے والے افراد زیادہ سینے کی جلن اور تیزابیت کا شکار ہوتے ہیں۔
• چکنائی والے اور مرچوں والے کھانوں سے گریز کریں، کم تیل میں بنا کھانا کھائیں۔
• وزن متوازن رکھیں۔
• روزانہ کھانا کھانے کے بعد کم سے کم آدھا گھنٹہ چہل قدمی کریں۔

تیزابیت دور کرنے کے آزمودہ طریقے


• اجوائن کا پانی

ایک چائے کا چمچ اجوائن کو پانی میں بھگو کر رات بھر رکھیں صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں، بہت جلدی جلن اور تیزابیت کا خاتمہ ہوگا۔

• سونف والی چائے

آپ اگر چائے لازمی پیتے ہیں تو اس میں پتی کے ساتھ ساتھ سونف بھی ڈال کر استعمال کریں یا پھر آپ اجوائن کے پانی کے ساتھ ساتھ سونف رات میں بھگو کر اس کا پانی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

• ٹھنڈا دودھ

دودھ ٹھنڈا کر کے پینے سے بھی سینے کی جلن فوری دور ہوتی ہے، آپ چاہیں تو اسے مزید جلدی ختم کرنے کے لئے آدھا گلاس ٹھنڈے دودھ میں آدھا گلاس ٹھنڈا پانی ملا کر بھی پی سکتے ہیں اس سے فوری معدے کی تیزابیت دور ہوتی ہے۔

• دہی کا استعمال

دہی ہمارا نظامِ ہاضمہ بہتر بناتا ہے اگر دہی کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو اس سے بھی بہت فائدہ ہوگا، تیزابیت نہیں ہوگی، سینے کی جلن دور ہوگی۔

• شہد کا استعمال

کئی ماہرین کی یہ رائے ہے کہ اگر نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد گھول کر پی لیا جائے تو اس سے بھی تیزابیت دور ہوتی ہے اور سینے کی جلن ختم ہوتی ہے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Tezabiyat Aur Seeny Ki Jalan Ka Asan Ilaj in most easiest way. Find Tezabiyat Aur Seeny Ki Jalan Ka Asan Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Tezabiyat Aur Seeny Ki Jalan Ka Asan Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Tezabiyat Aur Seeny Ki Jalan Ka Asan Ilaj.

Reviews & Comments
jpg