Tangon Ke Dard Ka Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Tangon Ke Dard Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Tangon Ke Dard Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Tangon Ke Dard Ka Ilaj experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Tangon Ke Dard Ka Ilaj
Posted By: Sadia 2204 Views 0 Comments Oct 04, 2021

اکثر خواتین دن بھر کی سرگرمیوں کے بعد رات کو جب سورہی ہوتی ہیں یا نیند میں ہوتی ہیں تو اچانک ٹانگوں، پنڈلیوں اور رانوں میں درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ بعض اوقات پیروں کے نیچے چھبن اور تکلیف ہوتی ہے۔
اس مسئلے کو طب میں چارلی ہارس کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ اس لئے ہوتا ہے کیونکہ دن بھر یا تو بہت دیر تک ایک ہی طرف ہو کر بیٹھے رہنے سے یا پھر کسی ورزش کے باعث ان کے پٹھے یا مسلز اکڑاہٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ جس کا احساس رات کے اس پہر ہوتا ہے کہ جس وقت جسم سکون کی حالت میں ہوتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مسلز کی یہ اکڑن ڈی ہائیڈریشن یا بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔
دیگر عناصر میں خون کی ناقص گردش، مخصوص ادویات کا استعمال اور سست طرز زندگی بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے کیسے راحت حاصل کی جائے؟ وہ لوگ جو دن بھر سست روی سے کام لیتے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ ہر تھوڑی دیر بعد لازمی اپنے جسم کو حرکت میں لائیں۔ چلیں، پھریں، دوڑیں۔ اور جو افراد ایک ہی جگہ بیٹھ کر کام کرنے کے عادی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ پاؤں زیادہ دیر تک نہ لٹکائیں ، ساتھ ہی جسم کو دوسری سمت میں حرکت دیتے رہیں اس سے پٹھے اکڑیں گے نہیں اور نا ہی آپ کے خون کی گردش میں کوئی روک تھام ہوگی۔
ڈاکٹروں کے مطابق رات کو سونے سے قبل اپنے پاؤں کے نیچے سرسوں یا زیتون کا تیل لگا کر مالش کرکے سونے سے بھی آپ کو ٹانگوں اور پنڈلیوں کے درد میں آرام مل سکتا ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Tangon Ke Dard Ka Ilaj in most easiest way. Find Tangon Ke Dard Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Tangon Ke Dard Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Tangon Ke Dard Ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg