Siyah Halkon Ka Asan Gharelu Ilaj

Find effective Dr Umme Raheel Tips in Urdu for safeguarding Siyah Halkon Ka Asan Gharelu Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Siyah Halkon Ka Asan Gharelu Ilaj. Dive into a rich repository of Dr Umme Raheel Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Umme Raheel Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Siyah Halkon Ka Asan Gharelu Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Siyah Halkon Ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By: Afshan 1630 Views 0 Comments Apr 21, 2022

بجھا ہوا چہرہ ، بے رونق آنکھیں ، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے، مرجھائی ہوئی آنکھیں ، ڈاکٹر ام راحیل کا بنایا ہوا آئی بام ان سب کا آسان سا حل
آپ نے چہرے پر میک اپ کیا ہوا ہو ، بہت فریش لگ رہی ہوں اور جب منہ دھوئیں تو آنکھوں کے سیاہ حلقے چہرے کی ساری رونق ساتھ لے جائیں۔ بعض اوقات جلدی میں انسان تفصیلی میک اپ نہیں کر پاتا۔ تو اس کے حلقے اس کے چہرے کی خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں اور ان کی وجہ سے آپ عمر میں بھی زیادہ لگتی ہیں۔ تو ایسا کیا کریں کہ آپ کا بجھا ہوا چہرہ کھل اٹھے اور مرجھائی ہوئی آنکھوں کی رونق بحال ہوجائے ۔ اس کے لئے ڈاکٹر ام راحیل نے ہمیں بہت سادہ چیزوں سے ایک فارمولا بتایا جس کا استعمال آپ کی آنکھوں کو چمکدار اور خوبصورت بنا دے گا۔ اور یہ سارے اجزاء آپ کو گھر میں ہی آسانی سے دستیاب ہوں گے۔
بیز ویکس 1 چائے کا چمچ
پٹرولیم جیلی 1 چائے کا چمچ
بادام کا تیل 2 چائے کے چمچ
فریش کریم آدھا چائے کا چمچ
اس میں بیز ویکس کو کسی برتن میں ڈال کر پگھلا لیں۔ اگر بیز ویکس نہ ملے تو کسی دیسی موم بتی کو لے کر اس کو ایک ٹی اسپون لے کر پگھلا لیں۔ جب پگھل جائے تو اس کو چولہے سے اتار لیں اب اس میں پٹرولیم جیلی ڈالیں، ان دونوں کو تیزی سے مکس کریں کیونکہ یہ فوراً جمنا شروع ہو جاتا ہے ۔ اب اس میں بادام کا تیل ملائیں اس کو مکس کریں اور آخر میں فریش کریم ملا لیں ۔ ان سب چیزوں کو یک جان کرلیں ۔ اب یہ جم کر بام کی شکل میں آجائے گا ، اس کو رات کو سوتے وقت چہرے کو واش کر کے اس کو خشک کرکے پھر اپنے ہاتھ کی تیسری انگلی سے آنکھوں کے گرد لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں ۔ گول گول گھما کر پوری آنکھوں کو کور کر لیں۔ پلکوں پر بھی لگ جائے تو کوئی بات نہیں۔ 5 سے 10 منٹ اس کا مساج کریں ۔ اور اسے لگا چھوڑ دیں ۔ یہ آپ کی آنکھوں کی خشکی، اس کی بے رونقی کو ختم کر کے اس کو نئی رونق بخشے گا۔ اور اس سے آپ کے چہرے پر بھی گلو آجائے گا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنی ڈائٹ کا بھی خیال کریں، پھل اور کچی سبزیوں اور کم مرغن کھانوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اس کے ساتھ اس آئی بام کا مسلسل استعمال کرنے پر کم از کم 2 ماہ میں آپ کو اس کا بہترین رزلٹ ملے گا۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Siyah Halkon Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Siyah Halkon Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Siyah Halkon Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Siyah Halkon Ka Asan Gharelu Ilaj.

Reviews & Comments
jpg