Qad Lamba Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Qad Lamba Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Qad Lamba Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Qad Lamba Karne Ka Tarika experience. At Dr Umme Raheel Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Qad Lamba Karne Ka Tarika
Posted By: Hina 13544 Views 0 Comments Nov 14, 2021

قد چھوٹا ہو نا کوئی عیب نہیں ہے بس کردار چھوٹا نہیں ہو نا چاہئے قد کے معاملہ آپ کے ہاتھ میں نہیں قدت کے اختیارمیں ہے اس نے آپ کو اسی قد میں پسند فر مایا اور پیدا فر مادیاہے جب آپ رب کو پسند ہیں تو لوگوں کی پروا مت کریں۔ یہاں پر اس قد کی بات کی جارہی ہے جس میں قد بڑھنے کا رجحان تو تھا مگر کسی وجہ نہیں بڑھ پایا۔ قد نہ بڑھنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ان میں سب سے اہم جین کا کردار ہے اگر گھر میں سب کا قد چھوٹا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا بھی قد بھی چھوٹا ہی رہے لیکن ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو،اس کے علاوہ بھی کئی اور عوامل ہیں جن میں متوازن غذا کا نہ ہو نا اورجسمانی سرگرمیوں میں کمی وغیرہ۔اگر کسی بچے کا قد اس لئے نہیں بڑھتا کہ وہ ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوا ہے جہاں زندگی کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں ہوتی تو وہاں غذا کی کمی قد بڑھنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ کیلشیم جو کہ ہڈیوں کے لئے بے حد ضروری ہے اس کی عدم موجودگی قد پر اثر انداز ہو گی۔
اسی طرح ورزش، کھیل کود بچوں کی بہتر نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بچوں کو بچپن ہی سے رسی کودنا سکھایا جائے ساتھ ہی کسی جگہ ہاتھوں سے جھولا جھولنے کو کہا جائے یہ عمل قد بڑھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
بچوں کا قد بڑھانا ہے تو کیلے کا استعمال بھی بڑھا دیں یہ پھل اپنے صحت بخش اجزاء کی مدد سے قد میں اضافے کو ممکن بناتا ہے اسی طرح کیلشیم سے بھر پور غذا جیسے دوودھ،دہی اور پنیر کو بھی غذا میں روز شامل رکھیں۔ اس کے علاوہ ام راحیل کو یہ بہترین نسخہ حاضر ہے جو قد بڑھانے میں نہایت کار آمد ہے۔
یہ کس طرح بنایا جاتا ہے جانتے ہیں۔

اجزاء:

شہد ایک چائے کا چمچ
بی پولین ایک چائے کا چمچ
روغن بادام آدھا چائے کا چمچ
روغن بلسان دس قطرے

ترکیب: ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور اور س کا ایک چائے کا چمچ ایک گلاس دودھ میں ڈال کر صبح اور ایک گلاس دودھ شام میں بچے کو دیں،قد میں واضح فرق نظر آئے گا۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Qad Lamba Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Qad Lamba Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Qad Lamba Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Qad Lamba Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg