Oven Main Kon Se Bartan Istemal Karne Chahiye

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Oven Main Kon Se Bartan Istemal Karne Chahiye regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Oven Main Kon Se Bartan Istemal Karne Chahiye enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Oven Main Kon Se Bartan Istemal Karne Chahiye experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Oven Main Kon Se Bartan Istemal Karne Chahiye
Posted By: Laraib 964 Views 0 Comments Oct 15, 2021


دل اور جگر کے مسائل بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ ۔۔ مائیکروویو اوون میں کون سا برتن استعمال کرنا چاہیئے؟

کچن میں مائیکرو اوون کا ہونا اب تو یاک عام بات ہے، چاہے مہنگا اوون نہ خریدیں اب لوگ استعمال شدہ اوون خرید کر بھی گھروں میں استعمال کر رہے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اوون ایک اچھا اور کارآمد الیکٹرانک اپلائنس ہے، جس کی مدد سے گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہو جاتا ہے اور وقت بے وقت کھانا گرم کرنے کے لئے ماچس نہیں ڈھونڈھنی پڑتی بس کھانا پلیٹ میں رکھ کر اس میں رکھ دیں، کچھ ہی دیر میں کھانا گرم ہو جاتا ہے۔ اب ایسی سہولت آج کے دور میں سب ہی استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔
آج ہم وومن کارنر میں آپ کو بتاتے ہیں کہ اوون میں کون سے برتن رکھ کر کھانا گرم کرنا آپ کے لئے صحت مند ہے اور کس قسم کے برتنوں کو اوون میں نہ رکھا جائے جو آپ کے لئے مضرِ صحت ہیں۔

کون سے برتن استعمال نہ کریں؟

اوون میں ہر گز پلاسٹک کی پلیٹیں یا پلاسٹک کا پیالہ نہ رکھیں کیونکہ پلاسٹک میں ڈائی آکیسژن کیمیکل پایا جاتا ہے جو اوون کی گرمائش سے پگھلنے لگتا ہے اور اس کے بدلے میں پلاسٹک کی پلیٹیں کناروں یا درمیان سے پھولنے لگتی ہیں ان میں بلبلے نکلنے لگتے ہیں۔ جو پیٹ میں مائیکروپلاسٹک کے ذرات پیدا کرنے کی بڑی وجہ بنتا ہے۔
لکڑی اور لوہے کے برتنوں کو بھی ہر گز استعمال نہ کریں، اس سے کھانا تو گرم ہوگا، مگر ممکن ہے کہ اوون کی پلیٹ خراب ہو جائے یا ٹوٹ جائے جس سے کھانا ضائع ہو سکتا ہے۔

یہ برتن استعمال کریں:

شیشے اور سلیکون کے بنے ہوئے برتنوں کا استعمال مائیکرو اوون کے لئے کارآمد برتن ہیں، ان میں پیٹروکیمیکلز اور فینول کے کچھ کم اثر والے ذرات موجود ہوتے ہیں جو کھانے میں کسی قسم کے اضافی کیمیکلز کا اضافہ نہیں کرتے۔
اسٹین لیس اسٹیل یا نان اسٹک برتنوں میں فتھیلیٹس، بس فینول اے شامل ہوتے ہیں، یہ برتن بھی قابل استعمال ہیں، اس لئے مائیکروو اوون کو استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں تاکہ بڑے نقصان سے بچ سکیں۔

اوون میں کھانا گرم کیسے ہوتا ہے؟

اوون سے نکلنے والے برقی مقناطیسی (الیکٹرومیگنیٹک) مالیکیولز، چیمبر کے اندر موجود کھانے میں شامل ہوتے جس کے بعد کھانا گرم ہونا شروع ہوتا ہے۔

اوون میں کھانا بنانے یا گرم کرنے کے چند اصول بھی ہیں:

1 پکانے کے دوران کھانے کو کئی بار ہلایا اور اُلٹ پُلٹ کیا جائے۔ تاکہ کیمیکلز ایک جگہ اکھٹا نہ ہوں۔
2 کھانا ایسے ڈھکن سے ڈھکا ہوا ہو جو مائیکروویو میں استعمال کے لیے محفوظ ہوں یعنی برتن قابلِ استعمال ہوں۔
3 ۔انڈے کو مائیکروویو میں کم از کم 160 ڈگری فارن ہائٹ ٹیمپریچر پر پکایا جائے، جبکہ اگر آپ بچے ہوئے انڈے کومائیکروویو میں دوبارہ گرم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے درجہ حرارت کو کم از کم 165 ڈگری فارن ہائٹ تک رکھیں۔
4 ۔دوبارہ گرم کی جانےوالی مرغی یا بڑے گوشت کو 165 ڈگری فارن ہائٹ پر گرم کریں۔
5 بچوں کے دودھ کو اس میں گرم کرنے سے گریز کریں، کیونکہ دودھ میں کیمیکلز جلدی ہی اثر کر جاتے ہیں۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Oven Main Kon Se Bartan Istemal Karne Chahiye in most easiest way. Find Oven Main Kon Se Bartan Istemal Karne Chahiye in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Oven Main Kon Se Bartan Istemal Karne Chahiye totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Oven Main Kon Se Bartan Istemal Karne Chahiye.

Reviews & Comments
jpg