Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
معدے کی تیزابیت، سینے کی جلن اور گیس جیسی بیماریوں سے پریشان ہیں تو آج ہی ان سے نجات کے چند آسان طریقے آزمائیں اور آرام پائیںاکثر لوگوں کو پیٹ میں اچانک درد کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے جس کی ایک عام وجہ معدے کی تیزابیت بھی ہوتی ہے- گیسٹرک گلینڈز میں موجود تیزابی سیال میں اضافہ معدے میں تیزابیت کا باعث بنتا ہے جس سے گیس، سانس میں بو، پیٹ میں درد اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔آج کل فاسٹ فوڈ، کافی، چائے، تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال اس کی ایک اہم وجہ بن رہے ہیں- اور انہی غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد تیزابیت، گیس، سینے میں جلن جیسی خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہی ہے اور دن بہ دن ان بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔اچانک معدے میں تیزابیت کی وجہ سے پیٹ میں درد اور گیس ہونے کی صورت میں آپ گھر میں موجود ان چیزوں سے اس کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔زیرہزیرہ ہاضمے کے لیے بہترین مصالحہ ہے۔ کھانے کے بعد ایک چمچ زیرہ ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں شامل کریں اور پی لیں۔ کھانے کے بعد اس نسخے کو اپنی عادت بنالیں جو معدے کی تیزابیت سے نجات دلانے میں آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔لونگلونگ دانتوں کے مسائل کے لیے تو مشہور ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ یہ آپ کی غذا کی نالی میں گیس پپیدا نہیں ہونے دیتی۔ اگر لونگ اور الائچی کو کچل کر کھایا جائے تو یہ آپ کے معدے کی تیزابیت کے ساتھ ساتھ منہ کی بو کا خاتمہ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ادرکادرک بےشمار فوائد کی مالک ہے اور اگر اس کا ایک ٹکڑا چبالیا جائے یا گرم پانی میں ڈال کر استعمال کرلیا جائے تو یہ آپکے معدے میں موجود تیزابیت کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔کیلاکیلے میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ یہ آپ کے معدے کی تیزابیت کو روکتا ہے اس لیے اگر آپ کو معدے کی تیزابیت کی شکایت رہتی ہے تو کیلے کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں تاکہ آپ اس تکلیف سے محفوظ رہ سکیں۔ایک گلاس پانیعدے کی تیزابیت ہو یا سینے میں جلن ہو ایک گلاس پانی پی لینا چاہیے کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق یہ کسی بھی دوا سے زیادہ تیز کام کرے گا کیونکہ یہ آپ کے معدے میں موجود ایک کیمیکل کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔ جس سے درد میں آرام آجاتا ہے۔نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj in most easiest way. Find Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj.