Lemon Ke Chilke Ke Fayde

Find effective Health Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Lemon Ke Chilke Ke Fayde. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Lemon Ke Chilke Ke Fayde. Dive into a rich repository of Health Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Health Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Lemon Ke Chilke Ke Fayde. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Lemon Ke Chilke Ke Fayde
Posted By: Baqir 2570 Views 0 Comments Jan 27, 2021


لیموں کے چھلکوں کو نہ پھینکیں کیونکہ ۔۔۔ 5 وہ فوائد جو آپ کے لیے جاننا ضروری

لیموں کے رس کو ہر موسم میں اہمیت دی جاتی ہے لیکن اس کے چھلکوں کو ہم پھینک دیتے ہیں۔ کیونکہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ یہ چھلکے بھی ہماری صحت کے لئے کتنے فائدہ مند ہیں۔ لیموں کے چھلکوں کے حوالے سے ریسرچ گیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق اینٹی مائیکروبیل ایکٹیوٹی آف لیمن ایکسٹریکٹس میں ماہرِ طب جُناب بسواتج بتاتے ہیں کہ: '' لیموں کے چھلکوں میں اس کے رس سے زیادہ معدنیاتی خصوصیات، فائٹوکیمیکل اور فائبرز اثرات پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت اور خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ''

فوائد اور ٹپس:


• آنکھوں کے لئے:

ان چھلکوں میں کیوروٹینوائڈز ، وٹامن سی اور اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دور تک دیکھنے کے قابل بناتا ہے ۔ اس کا استعمال بڑی عمر کے لوگوں کے لئے سب سے زیادہ مفید ہے۔

استعمال:

تازہ لیموں کے چھلکوں کو آنکھوں پر رکھنے سے ان مسائل میں فائدہ ہوتا ہے ۔

• ہڈیوں کے لئے:

لیموں کے چھلکوں میں وٹامن ڈی، سی، کیلشئیم اور اینٹی انفلامیٹری آرتھرائٹس فائبرز پائے جاتے ہیں جوکہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار کرتے ہیں۔ جیسے سورج کی روشنی کا وٹامن ڈی ہڈیوں اور جسم کو طاقت دیتا ہے بلکل اسی طرح یہ چھلکے بھی ہڈیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

استعمال:

چھلکوں کا پاؤڈر بنا لیں اور پھر اس کو نیم گرم پانی کے ساتھ یا دودھ کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

• دل:

دل کے بڑھتے ہوئے امراض میں اگر لیموں کے چھلکوں کو استعمال کرلیں تو یہ بھی کسی مہنگی دوائی سے کم نہیں ہے کیونکہ اس میں میگنیشئم، کیلشیئم، پوٹاشیئم، پیکٹن، کاربس اور فائبرز پائے جاتے ہیں جو ہارٹ اٹیک اور انجائنا جیسے امراض سے بچاتا ہے اور دل کی طاقت کوبڑھاتا ہے۔

استعمال:

کھانوں میں استعمال کریں، چھلکوں کو چبا کر کھائیں یا ان کا پاؤڈر بنا کر کھانوں میں ایک چٹکی ڈال کر کھالیں۔

• وزن اور کولیسٹرول:

کھانا بھی کھائیں اور وزن بھی نہ بڑھے یہ تو سب کی خواہش ہوتی ہے اور پھر ضدی کولیسٹرول بھی نہ بڑھے تو لیموں کے چھلکوں کو استعمال کریں ان میں پیکٹن، پولیفینائل فلاوینائیڈز موجود ہوتے ہیں جو نہ وزن بڑھنے دیتے اور نہ ہی کولیسٹرول۔ اس سے آپ کو تھکان بھی محسوس نہیں ہوتی۔

استعمال:

صبح نہارمنہ گرم پانی کے ساتھ چھلکوں کا پاؤڈر پھانک لیں ۔ یا پھر ایلوویرا جیل کے ساتھ چھلکوں کا پاؤڈر کھائیں۔

• حملہ آور جراثیموں کے حملے سے بچانا:

یہ چھلکے ہمیں حملہ آور جراثیموں کے حملوں سے بچاتے ہیں کیونکہ ان میں بائیوفلاوینوائڈز پائے جاتے ہیں جو جسم میں موجود جراثیموں کو نکال باہر کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

استعمال:

چھلکوں کو چبا کر کھائیں یا پاؤڈر پانی کے ساتھ استعمال کرلیں۔

In Health Tips and Totkay section you can check Lemon Ke Chilke Ke Fayde in most easiest way. Find Lemon Ke Chilke Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Lemon Ke Chilke Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Lemon Ke Chilke Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.