Lal Phitkari Ke Fayde

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Lal Phitkari Ke Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Lal Phitkari Ke Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Lal Phitkari Ke Fayde experience. At Health Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Lal Phitkari Ke Fayde
Posted By: Sadia 1369 Views 0 Comments Mar 07, 2023


پھٹکری کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی لال پھٹکری کے بارے میں سُنا ہے؟ جانیں یہ کس کام آتی ہے

عام طور پر سفید پھٹکری مارکیٹ سے پاؤڈر یا ڈلیوں کی صورت میں ملتی ہے جو کہ پانی صاف کرنے اور جلد سے جراثیموں کا خاتمہ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے، مگر کیا آپ نے کبھی لال پھٹکری کے بارے میں سُنا ہے؟ اگر نہیں تو کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے لال پھٹکری کے بارے میں حیرت انگیز معلومات اور اس کا استعمال۔

لال پھٹکری کے حیرت انگیز فوائد

• دبو اور پسینے سے نجات

اگر آپ کے بغلوں اور جسم کے خاص حصوں سے بدبو آتی ہے اور پسینہ بہت آتا ہے تو لال پھٹکری اس کا بہترین علاج ہے، اسے بدبو دور کرنے اور پسینہ کم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، بس عرقِ گلاب کو کسی اسپرے بوتل میں بھر کر اس میں ایک ٹکڑا لال پھٹکری ڈال دیں، اب اسے بغلوں اور جہاں بھی بدبو اور پسینے کے مسئلہ ہو وہاں روزانہ چھڑک لیں۔

• جوتوں سے بدبو

اگر آپ کے گھر میں کسی کے بھی جوتوں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہو اور جوتا اُتارتے ہی پورا گھر بدبو سے بھر جاتا ہے، تو بس لال پھٹکری کا پاؤڈر لے کر دونوں جوتوں میں تھوڑا تھوڑا چھڑک لیں، اور ساتھ ہی پاؤں سے بدبو اور زیادہ پیسنہ آنے کی شکایت دور کرنے کے لئے اسے پانی میں ملا کر اس پانی کو پیروں پر اسپرے کر لیں۔

• چہرے سے چکنائی دور کرنے کے لئے

اکثر لوگوں کی جلد بہت آئلی ہوتی ہے اور وہ اس وجہ سے کیل مہاسوں اور دانوں کی وجہ سے بھی پریشان رہتے ہیں، گرمی و سردی ہر موسم میں اگر ایک اسپرے بوتل میں لال پھٹکری ڈال کر اس میں عرقِ گلاب بھر کر رکھ لیں اب روزانہ صبح شام اس پانی کا چہرے پر چھڑکاؤ کریں چہرے سے آئل کا خاتمہ ہوگا دانے اور داغ دھبے دور ہوں گے۔

• آنکھوں کی گوہانچی دور کرنے کے لئے

لال پھٹکری کو آنکھ میں نکلنے والے دانے کو دور کرنے اور آنکھ کی صفائی کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اسے ڈراپ والے عرقِ گلاب میں ایک دال کے دانے کے برابر ڈالیں اور اس ڈراپ کو صبح شام آنکھوں میں ڈال لیں، اس سے آنکھوں سے بیکٹیریا دور ہوں گے آنکھوں کی صفائی ہوگی اور دانہ بھی ختم ہو جائے گا۔

In Health Tips and Totkay section you can check Lal Phitkari Ke Fayde in most easiest way. Find Lal Phitkari Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Lal Phitkari Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Lal Phitkari Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.