Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Kitchen Main Cheezon Ka Tarteeb Se Rakhne Ka Saleeqa regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Kitchen Main Cheezon Ka Tarteeb Se Rakhne Ka Saleeqa enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Kitchen Main Cheezon Ka Tarteeb Se Rakhne Ka Saleeqa experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
مثل مشہور ہے کہ کچن ہی خاتون کے سلیقے کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ لیکن سچ یہی ہے کہ دن بھر کھانا پکانے کے ساتھ باورچی خانے کو سمیٹ کر رکھنا آسان نہیں۔ لیکن یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس دیں گے جن سے آپ کا چھوٹے سے چھوٹا کچن بھی سمٹا ہوا اور کشادہ لگے گا۔ٹشو پیپر اسٹینڈکچن میں چھوٹے موٹے استعمال کے لئے ٹشو پیپر ضرور موجود ہوتا ہے جسے سلیب پر رکھا جاتا ہے۔ اس کے بجائے اگر دیوار پر ٹشو پیپر کا اسٹینڈ لگا لیا جائے تو اسے سلیب پر نہیں رکھنا پڑے گا اور نکالنا بھی آسان رہے گا۔ڈسٹ بن ضرور رکھیںاگر آپ کے کچن میں ڈسٹ بن نہیں رکھا ہوا تو فوراً خریدلیں۔ کیونکہ بغیر ڈسٹ بن کے کچن میں کام کرنے والا کچرا سلیب پر ہی جمع کرتا جاتا ہے تاکہ ایک ہی بار سارا کچرا باہر پھینک دیا جائے لیکن اس دوران سارا وقت کچن پھیلا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ ڈسٹ بن کی موجودگی میں آپ سارا کچرا فوراً ہی ٹھکانے لگا سکیں گے۔دیواروں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریںکچن چھوٹا ہو تو اسے مستقل صاف ستھرا رکھنے کے لئے باقاعدہ پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے اس کے لئے آپ تھوڑا تھوڑا کام کرواسکتے ہیں۔ کچن کی دیواروں کو ضروری سامان رکھنے کے لئے کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔ جیسے کہ تیل، نمک ، مرچ اور شکر جیسی بار بار استعمال کی چیزوں کو دیواروں پر جالی والے اسٹینڈ فٹ کرواکر رکھیں۔ یہ صاف کرنے میں بھی آسان رہیں گے۔تین ٹوکریوں والا اسٹینڈآلو، پیاز وغیرہ رکھنے کے لئے الگ الگ اسٹینڈ خریدنے کے بجائے تین سطحوں والا اسٹینڈ خریدیں یہ کچن میں بہت سی جگہ بچائے گا۔واش بیسن والی جگہ کارآمد بنائیںبرتن دھونے کے بعد پانی ٹپکتا ہے اس لئے برتن کو خشک کیے بغیر کیبنٹس میں نہیں رکھا جاسکتا ورنہ لکڑی کا کیبنٹ خراب ہوجائے گا۔ واش بیسن اوپر دیوار میں جالی کا اسٹینڈ لگوالیں جس میں دھلے ہوئے برتن رکھیں۔ برتن کا پانی گر کر بیسن میں چلا جائے گا اور برتن خشک ہوجائیں گے۔کٹنگ بورڈ اور چاقو چھریاںاسی طرح جالی والا اسٹینڈ کٹنگ بورڈ کے لئے بھی خریدیں تاکہ لکڑی کے گیلے بورڈ کو فوراً سکھایا جاسکے۔ چھریاں اور قینچی بھی اس بورڈ میں رکھیں تاکہ زنگ لگنے سے بچ سکیں۔لٹکنے والے اسٹینڈآپ نے دیکھا ہوگا اکثر ہوٹلوں میں شیلف کے اوپر الٹے برتن اور گلاس لٹک رہے ہوتے ہیں۔ یہ اسٹینڈ باقاعدہ فٹ کروائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے یہ گرتے نہیں ہیں۔ اس طرح کی فٹنگ کروا کر نا صرف آپ باورچی خانے میں جگہ بنا سکتے ہیں بلکہ یہ آپ کے کچن کو خوبصورت لک بھی دیں گے
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Kitchen Main Cheezon Ka Tarteeb Se Rakhne Ka Saleeqa in most easiest way. Find Kitchen Main Cheezon Ka Tarteeb Se Rakhne Ka Saleeqa in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kitchen Main Cheezon Ka Tarteeb Se Rakhne Ka Saleeqa totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kitchen Main Cheezon Ka Tarteeb Se Rakhne Ka Saleeqa.