Khushk Jild Ke Liye Serum Banane Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Khushk Jild Ke Liye Serum Banane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Khushk Jild Ke Liye Serum Banane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Khushk Jild Ke Liye Serum Banane Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Khushk Jild Ke Liye Serum Banane Ka Tarika
Posted By: Shaista 14490 Views 0 Comments Dec 23, 2021


ڈرائی سکن کی وجہ سے بار بار لوشن لگاتے ہیں تو جانیئے ڈاکٹر شائستہ اس سے بچنے کا کیا طریقہ بتاتی ہیں؟

سردی کے موسم کی آمد مُلک بھر میں ہوچکی ہے، کہیں تیز ٹھنڈی تو کہیں ہلکی ٹھنڈی مگر خُشک ہوا چل رہی ہے اور ایسے موسم میں اکثر لوگوں کی جلد حد سے زیادہ خُشک ہو جاتی ہے یہاں تک کہ خُشکی سے جلد پر سکیل نُما نشانات بھی پڑ جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کی کھال اتر جاتی ہے جس کے لئے ہم سب ہی لوشن یا موائسچرائزر کا ڈھیروں ڈھیر استعمال کرتے ہیں مگر پھر بھی جلد خُشک خُشک ہی رہتی ہے۔
جتنا بھی موائسچرائزر لگالو ہاتھ اتنے سخت اور خُشک رہتے ہیں دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کئی ماہ سے پھٹے ہوئے ہوں، مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

ڈاکٹر شائستہ لودھی بتاتی ہیں:

اس کا جواب ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ندا یسر کے پروگرام میں دیتے ہوئے بتایا کہ: '' سردی میں جلد حد سے زیادہ اس وجہ سے پھٹ جاتی ہے کیونکہ جلد کو نمی جسمانی درجہ حرارت کے مطابق نہیں مل پاتی اور پھر موائسچرائزر لگانے سے صرف چند سیکنڈ ہی جلد موائسچرائز رہ سکتی ہے چونکہ اس کے مولیکیولز بھاری ہوتے ہیں اور مولیکیولر حجم بھی بڑھا ہوا ہوتا ہے تو جلد اس کو جذب نہیں کر پاتی یہی وجہ ہے کہ جلد موائسچرائز کرنے سے بھی نرم نہیں ہوتی۔ ''

حل کیا بتایا؟

ڈاکٹر شائستہ کہتی ہیں کہ: '' موائسچرائزر سے بہتر ہے آپ سیرم کا استعمال کریں کیونکہ اس کا مولیکیلور حجم کم ہوتا ہے اور مالیکیول ہلکا ہوتا ہے جس سے یہ جلد میں فوری جذب بھی ہو جاتا ہے اور اندر کے ٹشوز کی کھردری تہہ کو آہستہ آہستہ پانی کے ذریعے صاف کردیتا ہے جس سے جلد کی اندرونی اور بیرونی پرت بالکل نرم ملائم بن جاتی ہے۔ ''

In Beauty Tips and Totkay section you can check Khushk Jild Ke Liye Serum Banane Ka Tarika in most easiest way. Find Khushk Jild Ke Liye Serum Banane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Khushk Jild Ke Liye Serum Banane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Khushk Jild Ke Liye Serum Banane Ka Tarika.

Get Alerts