Kapray Chamkane Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Kapray Chamkane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Kapray Chamkane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Kapray Chamkane Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Kapray Chamkane Ka Tarika
Posted By: Aneela 2012 Views 0 Comments Oct 12, 2021


چمکدار کپڑے دھونے ہیں اور پیسے بھی بچانے ہیں تو آج ہی گھر میں خود ڈٹرجنٹ پاؤڈر بنائیں اور کپڑوں کو چمکدار بنائیں

ہم اپنے کاموں کا آسان بنانے اور وقت کی کمی کی وجہ سے ہم بہر چیز بازار سے خریدنے لگے ہیں اور چاہے وہ چیز مہنگی ہی کیوں نہ ہو ہم اپنی آسانی سے لئے پیسوں کی قربانی دے دیتے ہیں، لیکن اب وقت بدل رہا ہے اور مہنگائی اتنی ہے کہ ہمیں اپنے خرچوں کو ہر صورت کم کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کے لئے بھی کچھ کیا جا سکے۔
اس ہی لئے آج ہم آپ کے لئے ایک ایسی ٹپ لائے ہیں جس سے آپ گھر میں بازار جیسا مہنگا ڈٹرجنٹ پاؤڈر بنا سکتے ہیں اور اس سے کپڑے بھی ہو جائیں گے ایک دم چمکدار وہ بھی کم سے کم خرچے میں، تو چلیں پھر اس ڈٹرجنٹ پاؤڈر کو بنانے کا طریقہ جان لیتے ہیں۔

گھر میں بازار جیسا ڈٹرجنٹ بنانے کا طریقہ

• 45 گرام واشنگ سوڈا لیں۔
• 45 گرام صابن لیں۔
• ڈھائی لیٹر پانی لیں۔
• اب ایک پڑا پیالہ لیں، جسے چولہے پر گرم کیا جا سکتا ہو اور اسے چولہے پر رکھ دیں۔
• اب اس پیالے میں ڈھائی لیٹر پانی ڈال کر اسے اُبلنے تک پکائیں۔
• اب اُبلتے پانی میں 45 گرام صابن کو میش کر کے ڈالیں اور اتنا پکائیں کہ یہ گھل جائے۔
• پھر اس میں 45 گرام واشنگ سوڈا ڈال کر چلائیں جب تک کہ یہ بھی اچھی طرح گھُل نہ جائے۔
• اب چولہا بند کر دیں اور اس مکسچر کو 12 گھنٹوں کے لئے یوں ہی چھوڑ دیں۔
• 12 گھنٹوں بعد جب یہ مکسچر گاڑھا ہو جائے تو اسے کسی صاف بوتل میں بھر لیں اور جب بھی کپڑے دھوئیں اس ڈٹرجنٹ کا استعمال کریں آپ اس ڈٹرجنٹ کو کم سے کم بھی 40 بار استعمال کر سکیں گے اور کپڑے با آسانی صاف ہو جائیں گے۔
• تو بس پھر پیسے بچائیں اور گھر میں کپڑے دھونے والا بہترین ڈٹرجنٹ بنائیں۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Kapray Chamkane Ka Tarika in most easiest way. Find Kapray Chamkane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kapray Chamkane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kapray Chamkane Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg