Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum
Posted By: Afshan 2300 Views 0 Comments Apr 30, 2022


مائیکرو پیل اینزائم سیرم۔۔۔ مارکیٹ سے مہنگے داموں خریدنے کے بجائے اب گھر میں کریں چہرے کی جھریوں کا فوری خاتمہ۔۔ ڈاکٹر بتول اشرف کا فارمولا

چہرے کی جھریاں اکثر خواتین کو احساسَ کمتری میں مبتلا کردیتی ہیں، بڑھتی عمر ایک قدرتی عمل ہے جس کو روکنا ممکن تو نہیں لیکن اس عمل کو آہستہ ضرور کیا جاسکتا ہے۔ اب مارکیٹ میں جھریوں کو ختم کرنے کے لئے مہنگی مہنگی پروڈکٹس بھی آچکی ہیں اس کے علاوہ مختلف ڈرما ٹریٹمنٹس بھی آگئے ہیں جو آپ کے چہرے کو جوان بنانے کا دعوٰی تو کرتے ہیں لیکن ان ٹریٹمنٹس کے سائیڈ ایفیکٹس بھی پھر سنگین ہوتے ہیں ،دوسرے ان کو کروانے کی ہر شخص استطاعت نہیں رکھتا۔ اس لئے یہاں ہم عید کی تیاری کے حوالے سے کچھ بیوٹی ٹپس آپ کے لئے لائے ہیں جو آپ کو عید والے دن خوبصورت اور دلکش بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ یہاں ہم ڈاکٹر بتول اشرف کا ایک فارمولا آپ سے شئیر کر رہے ہیں اس کے فوری اثرات نظر آتے ہیں اور مسلسل استعمال سے آپ کی چہرے کی جھریوں کامکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ اس میں پائن ایپل جوس ملائیں گے جو کہ جھریوں کے خاتمے میں بہت زیادہ پر اثر ہے۔ انناس میں برومیلین نامی ایک انزائم موجود ہوتا ہے جو کہ اتنا اثر پذیر ہے کہ اگرآپ 10 منٹ کے لئے انناس کے جوس میں اپنا انگوٹھا ڈبو دیں تو اس کے فنگر پرنٹس ختم ہو جائیں گےتو اسی طرح یہ جھریوں کو بھی فوری ختم کرتا ہے ۔
پائن ایپل جوس دو کھانے کے چمچ
لیمن جوس 1 چائے کا چمچ
خشک دودھ 1 چائے کا چمچ
شہد آدھا چائے کا چمچ
ان سب چیزوں کو ملا کر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں، اس میں موجود لیمن جوس آپ کو وٹامن سی فراہم کرے گا، جبکہ دودھ آپ کو لیکٹک ایسڈ اورشہد سے موئسچرائزنگ ایفیکٹ ملے گا۔ یہ سیرم لگا کر آپ 20 منٹ تک خشک ہونے دیں اور پھر چہرہ دھو لیں ، آپ کو اس کے فوری اثرات نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ بازار میں یہی سیرم آپ کو 4 سے 5 ہزار کا ملے گا۔ اور اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں۔یہ آپ روز لگا سکتی ہیں۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum in most easiest way. Find Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum.

Get Alerts