Istri Ki Setting Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Istri Ki Setting Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Istri Ki Setting Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Istri Ki Setting Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Istri Ki Setting Karne Ka Tarika
Posted By: Shaista 1040 Views 0 Comments Mar 05, 2023


استری رکھی ہی تھی کہ کپڑے جل گئے ۔۔ اگر آپ کی بھی استری کپڑے جلاتی ہے تو صرف یہ سیٹنگ کرلیں، جس سے بجلی کا بل بھی کم آئے


استری روزانہ استعمال ہونے والی ایک عام الیکٹرک مشین ہے۔ استری کیے بغیر گھر سے باہر تو جانا مشکل نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔ لیکن استری کو جلانے سے بجلی کے بل میں اضافہ بھی اسی صفائی سے ہوتا ہے جتنی صفائی سے استری ہمارے کپڑوں کو سیدھا کرتی ہے اور اکثر یہ کمال کی استری کپڑوں کو بھی خوب کمال کا جلا دیتی ہے۔
استری کو جلاتے وقت آپ نے غور کیا ہوگا کہ اس کے اوپری حصے پر بنا ہوا تھرموسٹیٹ جس پر ٹیمپریچر یا نمبر لکھے ہوئے ہوتے ہیں جوں ہی بٹن ایک نمبر پر جلایا جاتا ہے استری کا بلب آن ہو جاتا ہے لیکن جیسے ہی اس کو کم کیا جاتا ہے وہ بلب بند ہو جاتا ہے۔ دراصل اس کی وجہ یہ ہے کہ کاریگر استری کو سیٹ کرتے ہیں تاکہ وہ کپڑے زیادہ ہ جلائے۔ تیز استری جتنی جلدی کپڑے جلاتی ہے اتنا ہی بل میں اضافہ بھی کرتی ہے۔
اگر 1 نمبر پر پہنچنے سے قبل ہی بلب آن ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ یہ تیزی سے بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والی استری ہے، جس کی سیٹنگ کرنے کے لئے آپ کو ایک پیچ کس اور ایک ٹیسٹر کی ضرورت ہے۔ یہ سیٹنگ خود کرنا شاید مشکل ہے، لہٰذا آپ اس کو کاریگر سے ہی سیٹ کروالیں۔
لیکن اگر استری نے کپڑے جلانے شروع کردیے تو آپ اپنے طور پر یہ تمام احتیاط لازمی کریں تاکہ زیادہ نقصان سے بچ سکیں:
٭ کپڑوں کو استری کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اگر لان کے کپڑے ہیں تو ہلکی استری رکھیں، اگر ریشمین ہیں تو مزید کم کرلیں اگر کاٹن یا لیلن کے کپڑے ہوں تو تھرمو سٹیٹ کو آگے کی جانب بڑھا لیں۔
ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ اگر کپڑوں میں سلوٹیں بہت زیادہ آئی ہوئی ہوں اور آپ انہیں استری کرنے لگیں تو بہتر ہے کہ ان پر پانی کا چھینٹا مر کر ایک مرتبہ جھٹک لیں اور پھر کریں ، یوں استری بھی جلدی ہو جائے گی اور زیادہ یونٹ کا استعمال بھی نہیں ہوگا۔ یہ کچھ ایسی گھریلو ٹپس ہیں جو ایک عام صارف استعمال کرسکتا ہے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Istri Ki Setting Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Istri Ki Setting Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Istri Ki Setting Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Istri Ki Setting Karne Ka Tarika.

Get Alerts