High BP Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding High BP Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for High BP Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of High BP Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

High BP Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain
Posted By: Aneela 3085 Views 0 Comments Jan 24, 2022

ہم میں سے کئی لوگ بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں، چند ایک اس بیماری کو حساس جان کر احتیاط کرتے ہیں اور باقی اس بیماری کو معمولی سمجھ کر بلکل بھی احتیاط نہیں کرتے، اور ہر چیز کھاتے پیتے ہیں۔
لیکن یہ بے حد خطرناک ہے اس لئے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ وہ کونسی غذائیں ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں تو چلیں پھر ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر میں یہ چیزیں نہ کھائیں:


نمک

یہ تو بہت عام سے بات ہے جو سب ہی جانتے ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر میں نمک کا استعمال سختی سے منع ہوتا ہے مگر یہ جانتے ہوئے بھی اکثر لوگ کھانے پینے میں نمک کا خیال نہیں کرتے اور پھر بڑا نقصان اُٹھاتے ہیں۔

بیک آئٹم

بیک ہوئی غذاؤں کا استعمال صحت کے لئے ٹھیک نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی نقصان دہ ہے کیونکہ ان میں بھاری مقدار میں چینی موجود ہوتی ہے جبکہ ڈبل روٹی کیک ہر دیگر بیکری آئٹم میں چینی کے ساتھ نمک بھی شامل ہوتا ہے جو بلڈ پریشر میں انتہائی خطرناک ہے۔

کاربونیٹڈ ڈرنکس

ہائی بلڈ پریشر میں کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ ان میں وافر مقدار میں نمکین اجزاء شامل ہوتے ہیں جو دل کے امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں

کافی

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو کافی کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیئے، جہاں کافی صبح سویرے جگانے کے لئے ایک بہترین مشروب ہے وہیں اس میں کیفین کی بھی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو مزید بڑھاتی ہے۔

اچار

اچار کا نام سن کر ہی کھٹے پن کا احساس ہوتا ہے اچار میں امچور اور کھٹائی کے ساتھ ساتھ نمک بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اس لئے کسی بھی قسم کا اچار استعمال کرنا بھی صحت کے لئے ٹھیک نہیں اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

ٹماٹو ساس

ٹماٹو ساس نمکین بم جیسا ہے، اس طرح کے ساس میں نمک کو انہیں خراب ہونے سے بچانے کے لئے وافر مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے، ٹماٹو ساس میں موجود نمک جسم کے الیکٹرولائٹ بیلنس کو بگاڑ دیتا ہے، جس کی وجہ سے گردے کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی بڑھ جاتا ہے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check High BP Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain in most easiest way. Find High BP Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find High BP Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain totka in details also check the relevant totkay in Urdu of High BP Ke Liye Nuqsan Deh Ghizain.

Reviews & Comments
jpg