Gosht Ki Boo Door Karne Ka Tarika

Gosht Ki Boo Door Karne Ka Tarika
Posted By:Sadia 5731 Views
0 Comments Jul 20, 2021


بیف پلاؤ اور مٹن کُنا بنانا ہے مگر گوشت سے بوُ آ رہی ہے۔۔۔ جانیئے بکرا عید کے تازہ گوشت سے آنے والی بُو دور کرنے کا آسان طریقہ

عیدِ قربان پر ہر طرف گائے بکرے اور دنبے ذبح کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گھر کچن یا باہر ہر جگہ سے ہی تازہ خون اور گوشت یا الائشوں وغیرہ کی بُو آتی ہے اور اکثر یہ بُو گوشت سے بھی آنے لگتی ہے۔
اور یوں اسے کھانا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ بہت تازہ ہوتا ہے اور پھر بُو بھی تیز ہوتی ہے ایسے میں اس بو کو دور کرنے کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

گوشت سے بُو دور کرنے کا طریقہ

• گوشت کی مہک دور کرنے کے لئے سب سے پہلے گوشت کو ایک بڑی ٹرے میں رکھ کر پھیلا لیں کہ اسے ہوا لگے۔
• اب اس گوشت پر ہر طرف سے اچھی طرح گندم کی بھوسی (آٹے کی بھوسی) سے بہت گہری کوٹنگ کریں کہ گوشت کا کوئی حصہ باقی نہ رہے۔
• اب اسے تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
• استعمال یا فریز کرنے سے پہلے بھوسی لگے اس گوشت کو اچھی طرح دھو لیں۔
• اب جب بھی آپ یہ گوشت پکائیں گی تو بُو نہیں آئے گی اور بھوسی کا کوئی ذائقہ بھی نہیں ہوتا اس لئے گوشت کا ذائقہ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔

In Cooking Tips and Totkay section you can check Gosht Ki Boo Door Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Gosht Ki Boo Door Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Gosht Ki Boo Door Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Gosht Ki Boo Door Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments