Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Gosht Jaldi Galany Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Gosht Jaldi Galany Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Gosht Jaldi Galany Ka Tarika experience. At Cooking Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
انٹرنیشنل شیف گوشت کیسے گلاتے ہیں؟ 4 آسان طریقے جانیںکھانا ہماری بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے جو ہمیں چلنے، پھرنے، اٹھنے، بیٹھنے کم و بیش ہر کام کرنے میں توانائی فراہم کرتا ہس۔ ہم دن کے بقیہ کام تو کرنا بھول سکتے ہیں مگر کھانا کبھی کھانا بھول ہی نہیں سکتے کیونکہ بھوک کی طلب پیٹ میں کروٹیں بدلنے لگ جاتی ہے۔۔۔اب جہاں کھانے کا ذکر ہو اور کچھ چٹ پٹے مزیداراسپائسی کھانے تکہ ، باربی کیو، پیزا، کباب اور دیگر لوازمات کی بات نہ ہو یہ تو کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ مگر عام طور پر دیکھا یہ جاتا ہے کہ جب ہم خود گھر میں باربی کیو کا اہتمام کرتے ہیں تو یا تو تکے بہت زیادہ سخت ہوجاتے ہیں ، یا پھر وہ رائی کائی ہوجاتے ہیں۔ جس سے بنانے والے کا دل بھی خراب ہوجاتا ہے اور کھانے والے بھی اکتاہٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔لیکن اب گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ہم لائیں ہیں آپ کے لئے انٹرنیشنل شیف کے بتائے ہوئے ایسے شاندار طریقے جن کو استعمال کرکے آپ کا دل باآسانی بار بار باربی کیو بنانے کے لئے چاہے گا اور دوست احباب اپنی انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔بشرطیکہ آپ گوشت کو پہلے اچھی طرح دھو کر صاف ستھرا کرلیں اور اس کو صاف پانی سے ابال لیں تاکہ کسی بھی قسم کی گندگی اور جراثیم سے پاک کھانا آپ کی غذا کا حصہ بنے۔1: چائے سے گوشت گلائیںچائے صرف تھکاوٹ ہی دور نہیں کرتی بلکہ اس کی مدد سے ہم اپنے تکوں کے ذائقے میں بھی جان ڈال سکتے ہیں۔ چائے کی پتی اور پانی دونوں ہم وزن مقدار میں لیں یعنی اگر چار چمچ چائے کی پتی ہے تو چار ہی چمچ پانی لیں اور اس کا سادہ تیز قہوہ بنائیں اور اس قہوے کو گوشت میں ڈال کر اسے ایک گھنٹے کے لیے ڈھانپ دیں ۔جب آپ ایک گھنٹے بعد گوشت کو نکالیں گے تو وہ نہ صرف گل چکا ہوگا بلکہ نرم ملائم بھی ہوجائے گا جس سے آپکے تکے صرف پانچ منٹ کی بھاپ میں ہی تیار ہوجائیں گے۔2: سرکہ سے گوشت گلائیںسرکے میں موجود سٹرک ایسڈ کی تیزابیت گوشت کو گلانے میں مدد دیتی ہے ۔ سرکہ کے ذریعے آپ سخت سے سخت گوشت کو بھی محض تھوڑی دیر میں گلا سکتے ہیں۔3: ٹماٹر ساس ، ادرک اور دہی پیسٹ سے گلائیںہر کچن میں ٹماٹر ساس ، ادرک اور دہی موجود ہوتی ہے ، آپ ان تینوں اجزاء کا ایک پیسٹ بنالیں اور گوشت پر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں پھر اسے تقریباٗ ایک گھنٹے لے لیے چھوڑ دیں ، اس سے گوشت اندر تک گل بھی جائے گا اور تمام مصالحے بھی گوشت اپنے اندر جذب کر لے گا۔4: کچری پاؤڈرکچری پاؤڈر کا نام تو سب ہی جانتے ہیں ہر مقامی بازار میں بھی گوشت گلانے کا مصالحہ دستیاب ہوتا ہے اس مصالحے کو ڈیڑھ گھنٹے گوشت پر لگانے سے اس کی سختی بھی کم ہوجاتی ہے اور ذائقہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔
In Cooking Tips and Totkay section you can check Gosht Jaldi Galany Ka Tarika in most easiest way. Find Gosht Jaldi Galany Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Gosht Jaldi Galany Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Gosht Jaldi Galany Ka Tarika.