Glycerin For Skin Glowing

Glycerin For Skin Glowing
Posted By:Tania 7486 Views
0 Comments Jan 05, 2021


گلیسرین سے کریں جلد کی خوبصورتی میں اضافہ

گلیسرین بہت سے فوائد کی حامل ہے . مختلف چیزوں میں کارآمد ہونے کے ساتھ ساتھ یہ جلد کی خوبصورتی اور نزاکت کو بڑھانے کے لیے بھی مفیدہے . اسے خشک جلد کے لیے بطور موسچرائزر استعمال کیا جاتا ہے . یہ جلد کی خشکی ، کھردرا پن اور بے رونقی دور کر کے اسے نمی فراہم کرتی ہے اس طرح جلدکو نرم و ملائم بنانے میں مدد دیتی ہے . یہ جلد پر ہونے والی جلن کابھی خاتمہ کرتی ہے . صرف یہی نہیں بلکہ یہ رنگت نکھارنے اورداغ دھبوں کو صاف کرنے کے لیے بھی مفید ہے . گلیسرین ، عرق گلاب اور لیموں کا ماسک رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگانے سے رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے . بیسن اور صندل پاؤڈر میں مکس کر کے گلیسرین کا استعمال جلدکو چمکدار اور تروتازہ بناتا ہے . یہ چہرے سے جھریاں اور کیل مہاسے دور کرنے میں بھی مدد دیتی ہے . چونکہ یہ نان ٹوکسک خصوصیات کی حامل ہوتی ہے لہذا بادام کے تیل ، مچھلی کے تیل یا وٹامن ای آئل میں شامل کر کے اسکا استعمال چہرے سے جھریاں دور کرنے کے لیے بہترین ہے . اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہونے کے سبب مہاسوں پر براہ راست لگانے سے مہاسے اور انکے نشانات کو ختم کردیتی ہے . یہ منہ کے چھالے ، بالوں کی خشکی اور بلیک ہیڈز ختم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے .
بشکریہ : اردو نیوز

In Beauty Tips and Totkay section you can check Glycerin For Skin Glowing in most easiest way. Find Glycerin For Skin Glowing in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Glycerin For Skin Glowing totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Glycerin For Skin Glowing.

Relevant Totkay

Reviews

Comments