GherZaroori Baal Khatam Karne Ka Tarika

Find effective Beauty Tips and Totkay in Urdu for safeguarding GherZaroori Baal Khatam Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for GherZaroori Baal Khatam Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Beauty Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Beauty Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of GherZaroori Baal Khatam Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

GherZaroori Baal Khatam Karne Ka Tarika
Posted By: Misbah 1251 Views 0 Comments Nov 27, 2021

لڑکیاں اپنے چہرے پر اضافی بالوں کی وجہ سے خود پر اعتماد کرنا چھوڑ دیتی ہیں اور کی محفل میں جانے کے لئے کتراتی ہیں، کبھی سوچتی ہیں کہ جائیں تو حجاب یا نقاب کرلیں اور کبھی ماسک پہننے کا سوچتی ہیں اور کچھ تو ایسی بھی ہوتی ہیں جو سمانے سے چہرے کی ویکسنگ کروا لیتی ہیں پھر کہیں غلطی سے ان کا دوپٹہ یا اسکارف اتر جائے یا گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اس کو اتاردیں پھر اچانک لوگ دیکھ کر چونک اٹھتے ہیں اور باتیں بناتے ہیں جس سے یقیناً بُرا لگتا ہے۔
ان اضافی بالوں کو ختم کرنے کے لئے 3 طریقے ہیں یا تو تھریڈنگ اور ویکسنگ یا پھر لیزر اور چونکہ لیزر ایک مہنگا پراسیس ہے جس کو کروانے کے لئے اتنی سہولت ہونی چاہیئے البتہ مشہور ڈائٹیشن ڈاکٹر عائشہ اس حوالے سے لڑکیوں کو گھر بیٹھے چند مفید مشورے بتاتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ:
'' وزن کو کم کرنے سے تمام تر ہارمونز کی بے ترتیبی کم ہونے لگتی ہے اور یہ بہتری کی جانب بڑھتے ہیں جس سے خود بخود ایک وقت بعد خود ہی اضافی بالوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے لیکن اگر نہیں ہو رہا تو اس کے لئے ویکسنگ اور گھریلو طریقے اپنانا زیادہ فائدے مند ہے جن کا کوئی نقصان نہیں ہے اورتھریڈنگ سے بالوں کی جڑیں پختہ ہونے لگتی ہیں اندر سے فولیکلز کھچ کھچ کر مذید طاقتور بن جاتے ہیں۔ ''

گھریلو طریقہ:

ڈاکٹر عائشہ کہتی ہیں کہ: '' روزانہ ایک آلو کو اچھی طرح ابال کر اس کو کچلا کرلیں اور اس میں اُبلے ہوئے جو کو بھی شامل کرلیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اس سے نہ صرف چہرے پر گلو آئے گا بلکہ اضافی بالوں کے خلاف یہ ایک اچھا ٹونر بھی ہے۔ ''
مذید بتاتی ہیں کہ:
'' لیموں کے رس میں چینی اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے اچھی طرح پکائیں، اس کا شیرا تیار کرلیں اور اس کو ٹھنڈا کرکے چہرے پر لگائیں، خشک ہونے پر اس کو انگلیوں کی مدد سے رگڑ کر چہرے سے اتاریں ا طرح آپ کے چہرے پر موجود اضافی بال بھی نکلنے لگیں گے اور سکن گلو بھی کرے گی۔ ''

ایک اور ٹپ:

'' ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ ویزلین اور چار چمچ دودھ میں اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ تیار کرلیں، اس کو چہرے پر اپلائی کریں بالوں کی جڑیں اس سے کمزور ہونے لگیں گی اور کچھ وقت بعد یہ بال خود بخود نکل آئیں گے۔ ''

ٹپ:

روزانہ چہرے پر رات کو ٹوتھ پیسٹ لگا کر سوجائیں صبح اٹھ کر چہرہ دھوئیں اس عمل سے 3 ماہ میں آپ کے چہرے کے تمام غیر اضافی بال ختم ہو جائیں گے اور اگر ختم نہیں ہوئے تو ان کی جڑیں کمزور ہو جائیں گی۔،

In Beauty Tips and Totkay section you can check GherZaroori Baal Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find GherZaroori Baal Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find GherZaroori Baal Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of GherZaroori Baal Khatam Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg