Ganj Pan Ka Asan Gharelu Ilaj

Ganj Pan Ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By:Sadia 1818 Views
0 Comments Nov 12, 2021

مرد حضرات کے گِرے ہوئے بال بھی گارنٹی کے ساتھ واپس آ جائیں گے ۔۔ بس تیل میں ڈاکٹر اُمِ راحیل کی بتائی ہوئی چیزیں ملائیں اور گنج پن سے نجات پائیں
خواتین کے بالوں کے بارے میں نسخے تو سب ہی بتاتے ہیں لیکن خواتین سے زیادہ مرد بالوں کے گِرنے، جھڑنے اور گنجی ٹنڈ نظر آنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، اس لئے آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا ایک ایسا نسخہ جس کے استعمال سے مرد حضرات کے سر پر سارے بال پہلے کی طرح واپس آ جائیں گے۔
بس آپ نے ڈاکٹر اُمِ راحیل کے بتائے ہوئے طریقے سے تیل میں کچھ اجزاء ملا کر ایک جادوئی تیل تیار کرنا ہے اور پھر دیکھیں کیسے چند استعمال میں ہی آپ کے سر پر بال اگنا شروع ہو جائیں گے۔
جادوئی تیل بنانے کا نسخہ
• کسی برتن میں سفید تِل کا تیل، یا سفید تِل کا تیل یا پھر سرسوں کا تیل ایک کپ لیں، اب ایک عدد بڑے سائز کے پیاز کو باریک چاپ کر لیں۔
• اب 6 سے 7 عدد تازہ نیم کے پتے لیں، اس میں 6 سے 7 عدد کڑی پتے شامل کریں، اب اس میں ایک چائے کا چمچ کلونجی لیں اور ساتھ ہی ایک سے 2 عدد تیز پات کے پتے شامل کریں۔
• اب اسے اچھی طرح مکس کریں، اور اسے ڈھک کر ایک ہفتے کے لئے تیز دھوپ میں رکھ دیں، پھر اسے روزانہ ہلا کر مکس کریں، اس تیل کو ایک ہفتے تک تیز دھوپ میں رکھنے کے بعد اسے چھان کر کسی بوتل میں بھر لیں۔
• اب اس تیل کو روزانہ پابندی سے استعمال کریں، مرد حضرات کے بال تیزی سے واپس آئیں گے گنج پن اور سر کی جلد کے سارے امراض کا خاتمہ ہوگا اور آپ بھی گھنے اور کالے بال واپس مل جائیں گے۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Ganj Pan Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Ganj Pan Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ganj Pan Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ganj Pan Ka Asan Gharelu Ilaj.

Relevant Totkay

Reviews

Comments