Furniture Saaf Karne Ka Tarika

Furniture Saaf Karne Ka Tarika
Posted By:Khalid 2495 Views
0 Comments May 03, 2021


فرنیچر پرانا ہوگیا ہے تو نئے جیسا چمکدار بنانے کے لئے 3 مفید طریقے آزمائیں اور ان کی زندگی بڑھائیں

خواتین روزانہ گھر میں جھاڑ پوچھ اور صفائی کرتی ہیں لیکن دھول مٹی اور بچوں کی وجہ سے فرنیچر گندا ہو ہی جاتا ہے اور اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ جب ہم کسی بھی لکڑی کی میز پر چائے کا کپ یا جوس سے بھرا گلاس رکھتے ہیں تو لکڑی پر گول نشانات پڑ جاتے ہیں جو آسانی سے صاف نہیں ہوتے ہیں۔ ان کے علاوہ اکثر بچے فرنیچر پر پینسل یا قلم سے لکیریں لگا دیتے ہیں جو ہٹائے نہیں ہٹ رہی ہوتی ہیں۔
اگر اپ کے بھی فرنیچر کا یوں برا حال ہوگیا ہے اور صفائی کرنے کے باوجود بھی صاف نہیں ہورہا ہے تو آپ آزمائیں ہماری بتائی گئی ان تین ٹپس کو اور ایک مرتبہ پھرچمکائیں اپنا فرنیچر نئے جیسا!

ٹپ:

• لہسن کے جوے کو دو حصوں میں کاٹیں اور اس کے بیچ کے حصے کو ان لکیروں اور نشانات پر رگڑیں آپ دیکھیں گی کہ اس سے تما م نشان آہستہ آہستہ صاف ہوجائیں گے۔
• سیب کے سرکے میں کھانے کا سوڈا مکس کرکے اس سے فرنیچر صاف کریں یہ ایک اچھا ڈٹرجنٹ ہے اس سے گندگی اور میل صاف ہوجاتی ہے۔
• اگر آپ کا فرنیچر پرانا اور نشان زدہ ہے تو اس کا حل یہ ہے کہ سپرٹ سے آپ ایک دفعہ فرنیچر صاف کریں اور پھر لیموں کے رس سے رگڑ لیں۔
لیجیئے نیا اور پرانا فرنیچر صاف کرنے کے آسان طریقے جن سے وقت بھی بچے اور صفائی بھی زبردست ہوجائے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Furniture Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Furniture Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Furniture Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Furniture Saaf Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments